اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال200ارب روپے کے ابتدائی حکومتی تخمینے سے 60ارب روپے زائد منافع منتقل کیا

جمعرات 5 جون 2014 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت کے ابتدائی تخمینے سے 60ارب روپے زائد کا منافع منتقل کیا ہے۔مرکزی بنک کے مطابق مالی سال2013-14 کے لیے اسٹیٹ بینک کے منافع کا تخمینہ 200ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم اس سال مرکزی بینک نے 260ارب روپے کا منافع حکومت پاکستان کو منتقل کیا آئندہ مالی سال اسٹیٹ بینک کے پرافٹ کا تخمینہ 270ارب روپے لگایا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں پر 20لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے، آئندہ مالی سال کے لیے بھی جرمانوں کا تخمینہ 20لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب غیرمالیاتی اداروں نے بھی حکومتی وسائل بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اورحکومت کو ڈیویڈنڈ کے ذریعے 77ارب 54کروڑ 62 لاکھ روپے کے وسائل مہیا کیے، آئندہ مالی سال غیرمالیاتی اداروں سے ڈیویڈنڈ کے ذریعے آمدن کا تخمینہ 81ارب 98کروڑ روپے لگایا گیا ہے، غیر مالیاتی اداروں میں سے سب سے زیادہ منافع اوجی ڈی سی ایل نے دیا جس کی مالیت 29ارب روپے رہی، دوسرے نمبر پر گورنمٹ ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ رہی جس نے 14ارب روپے کا منافع دیا، پاکستان پٹرو لیم لمیٹڈ نے 13ارب 42کروڑ 73 لاکھ روپے کا منافع دیا ، پی ٹی سی ایل نے 6ارب 34کروڑ 21لاکھ روپے، پاک عرب ریفائنری نے 5ارب 40کروڑ روپے، این آئی سی نے 2ارب روپے کا منافع جمع کرایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین