محکمہ زراعت سندھ نے دھان کی امدادی قیمت ایک ہزار روپے اور پھٹی کی تین ہزار دو سو روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کردی

منگل 1 جولائی 2014 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) سندھ کے محکمہ زراعت نے آباد گار رہنماؤں کی مشاورت سے دھان کی امدادی قیمت ایک ہزار روپے اور پھٹی کی تین ہزار دو سو روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کی ہے جس کی حتمی منظوری وزیرِ اعلیٰ سندھ دیں گے۔سند ھ کے وزیرِ ذراعت ، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز سردار علی نواز خان مہر کی زیرِ صدارت دھان اور پھٹی کی امدادی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سند ھ کے آباد گار رہنماؤں نے گذشتہ کئی سالوں سے زرعی فصلوں کی مناسب امدادی قیمت نا مقرر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھان کی امدادی قیمت گیارہ سو جب کہ پھٹی کی قیمت تین ہزار پانچ سو روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز پیش کی جس پر صوبائی وزیر نے دھان کی قیمت ہزار روپے جب کہ پھٹی کی بتیس سو فی من مقرر کرنے پر اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران آباد گار رہنماؤں نے صوبائی وزیر کی توجہ جننگ فیکٹری مالکان نے نا مناسب رویے پر مبذول کراتے ہوئے نشاندہی کی کہ فی من پھٹی پر دو سے تین کلو کٹوتی کی جارہی ہے جبکہ قانون کی روشنی میں ایک کلو کٹوتی ہونی چاہئے ، صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ جننگ فیکٹری مالکان کو قانون پر عمل در آمد کا پابند بنانے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت لیزر ٹول پر سبسڈی کا اعلان کرے گی تاکہ زمین کی تیار ی کا کام جدید تریقوں سے انجام دیا جاسکے۔ صوبائی وزیر ِ ذراعت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آباد گاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آبادگاروں کی سہولیات میں اضافے کے لئے فیسیلٹی بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔جبکہ ضلعی سطح پر مارکیٹ کمیٹیز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

صوبائی وزیر نے سیکریٹری محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ حیدرآباد پھل منڈ ی کی منتقلی کے لئے جلد دورہ کر کے انہیں رپورٹ پیش کریں صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ کسانوں میں شعور کی آگاہی کے لئے جلد نیو ز الرٹ موبائل سروس شروع کی جائے گی جبکہ ایف ایم ریڈیو کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ڈی جی ریسرچ سند ھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال چار سو ملین کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔

صوبائی وزیر نے کار کردگی کو بہتر قرار دیتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی صوبائی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شعبہ ذراعت کی ترقی کے لئے پالیسیز وضع کی جائیں جبکہ کسانوں کا معیارِ زندگی بہتر کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں دیگر کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ عطا محمد سومرو، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ہدایت اللہ چھجڑو، صوبائی وزیر کی کو آرڈینیٹر انیلا اور ڈائریکٹر اطلاعات عابد قریشی بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..