سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون پورے ملک میں بنائے جا رہے ہیں، سرمایہ کاری بورڈ

جمعہ 18 جون 2021 12:18

سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون پورے ملک میں بنائے جا رہے ہیں، سرمایہ کاری بورڈ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2021ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زون پورے ملک میں بنائے جا رہے ہیں، ان زونز کا بنیادی مقصد چینی صنعت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے تاہم  دونوں ممالک پہلے ہی میگا پروجیکٹ میں تیسری پارٹی کی شرکت کی پیش کش کر چکے ہیں۔سرمایہ کاری بورڈحکام کے مطابق  سعودی عرب ، قطر ، ایران ، مشرق وسطی کے ممالک اور کچھ یورپی ممالک نے پہلے ہی صنعتی زونز میں خصوصی طور پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سی پیک  میں تیسری پارٹی کی شمولیت سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا کیونکہ اس شرکت سے غیر ملکی کمپنیوں کو حکومت پاکستان کی پیش کردہ منافع بخش سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کو ممکنہ عالمی منڈی میں اپنی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

  چینی حکام نے سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز میں وسیع تر شرکت کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔

گوادر فری زون کے علاوہ ، سی پیک کے تحت کل 9 خصوصی اقتصادی زون کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن میں سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  ترجیحی زون بشمول دھابیجی ، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ، رشکئ اکنامک زون اور بوستان اکنامک زون ہیں۔ سی پیک کا مقصد ملک کو معاشی اور تجارتی محاذوں پر پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو مستحکم کرنے کے علاوہ ملک کو دنیا کی اعلی معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔  اس مقصد کے حصول کے لئے وفاقی اور صوبائی دونوں سرکاری محکمے وزیر اعظم  عمران خان کی متحرک قیادت میں مصروف ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی