برآمدات اورترسیلات میں اضافہ کے باوجود روپے کی قدرکم ہورہی ہے،میاں زاہد حسین

مہنگے ڈالر سے اقتصادی منصوبہ بندی، بجٹ اندازے متاثر ہورہے ہیں،مرکزی بینک ڈالر کی اڑان پر قابو پائے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 28 جولائی 2021 18:58

برآمدات اورترسیلات میں اضافہ کے باوجود روپے کی قدرکم ہورہی ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے برآمدات اور ترسیلات میں بہتری اورزرمبادلہ کے مستحکم ذخائرکے باوجود روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ پرکاروباری برادری کوتشویش ہے کیونکہ یہ ملکی معیشت کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔

ڈالر کی قدر کو153 روپے تصور کر کے بجٹ بنایا گیا تھا جس کی قدرپہلے ہی مہینے میں 160 روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے ساری اقتصادی منصوبہ بندی اوراندازے متاثر جبکہ قرضوں پرسود میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روپیے کی قدر گرنے سے پٹرول ڈیزل، ایل این جی، خوردنی تیل، گندم، دال اور چینی سمیت درآمد ہونے والی ہرچیزکی قیمت بڑھی ہے جس سے غربت میں اضافہ اور عوام متاثر ہو رہے ہیں جبکہ پیداواری سرگرمیوں پربرا اثرپڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ضروری اشیاء مہنگی ہونے کی صورت میں ان کی قیمت کم رکھنے کے لئے سبسڈی کا آپشن اختیار کرتی ہے جس سے بجٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے۔ ڈالر کی قدرمیں اضافہ سے برآمدات بڑھانے کے لئے جو مشینری اورخام مال درکار ہوتا ہے اسکی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے جس سے کاروباری لاگت میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف تجارتی خسارہ جو 2020 میں چوبیس ارب ڈالرتھا جون کے آخر تک تیس ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس میں مسلسل اضافہ روکنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

میاں زاہد حسین مذید کہا کہ مرکزی بینک نے معیشت کو سنبھالا دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اورحالیہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو برقرار رکھا ہے تاکہ اقتصادی بحالی کی سرگرمیاں متاثرنہ ہوں۔ اب یہ ادارہ ڈالرکی اڑان پر قابو پانے کے لئے کوشش کرے تاکہ معیشت مذید متاثر نہ ہوکیونکہ ملک پرپہلے ہی بیرونی قرضوں کا بوجھ ایک سواٹھارہ ارب ڈالر ہو چکا ہے جبکہ گزشتہ تین سال میں سترہ ارب ڈالر کا قرضہ لیا جا چکا ہے اور قرض دہندگان کی جانب سے کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے رعایت بھی دی گئی اوراب مذید قرضے لینا ملکی مفاد میں نہیں ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ