عید سیل کے دوران 5 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 50 ارب روپے کی آمدنی ہوئی، تاجر رہنما

ہفتہ 2 اگست 2014 15:00

عید سیل کے دوران 5 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 50 ارب روپے کی آمدنی ہوئی، تاجر رہنما

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے ماہ رمضان اور عید پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو قابلِ قدر اور لائق ستائش قرار دیتے ہوئے پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کے تمام اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 5سال کے مقابلے میں رواں سال رمضان المبارک میں ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات میں حوصلہ افزا کمی دیکھنے میں آئی جس کا تمام تر سہرا سیکیوریٹی اداروں کے سر ہے۔

انھوں نے کہا کہ بدامنی کے واقعات کی روک تھام کے نتیجے میں کراچی کے عوام کو عرصے بعد خوف کے ماحول سے باہر نکلنے کا موقع ملا، عوام کا ہجوم رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہی مارکیٹوں میں امڈ آیا، عید کے روایتی جوش و خروش، جذبے اور چہل پہل نے عروس البلاد کراچی کی رونقیں لوٹادیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے عید اور رمضان المبارک پر امن و امان کی صورتحال کو تجارتی اور کاروباری لحاظ سے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال عید سیل نے گزشتہ 5 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، تاجروں نے عید پر فروخت کے لیے 80 ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کی جبکہ مہنگائی کے باوجود عوام کی جانب سے 50 ارب روپے سے زائد خریداری کی گئی، ریڈی میڈ گارمنٹس اور جوتوں کی بیشتر دکانوں پر اسٹاک ختم ہوگیا، لان کے تیار سوٹوں کی طلب میں بیحد اضافہ ہوا، کپڑا ملوں کو آرڈر بھگتانا مشکل ہوگیا، بچوں کے لیے کی جانے والی خریداری سر فہرست رہی، خواتین دوسرے اور مرد تیسرے نمبر پر رہے، سلے سلائے کپڑوں کی خریداری کا رحجان بڑھ گیا، ریڈی میڈ اور کڑھائی دار کپڑے 90فیصد خریداروں کی توجہ کا مرکز رہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی کہ پرامن کراچی ملک کی خوشحالی اور معاشی ترقی کا ضامن ہے جسے مستقبل میں بھی مستقل بنیادوں پر قائم رکھنا حکومت اور حکومتی اداروں کی اولین ذمے داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر کے اکثر تجارتی علاقوں میں بھتہ خوروں کی کارروائیاں بھی جاری رہیں جن کی نشاندہی کے باوجود سیکیورٹی ادارے ان کی روک تھام میں ناکام رہے۔

انھوں نے عید کے پرمسرت موقع پر ساحلِ سمندر پر پیش آنے والے ہلاکتوں کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اندوہناک واقعے نے عید کا مزہ کرکرا کردیا۔

انھوں نے کہا کہ اموات کے ناقابلِ تلافی نقصانات کے بعد ساحلِ سمندر کو محفوظ اور عوام میں حفاظتی شعور و آگہی کے لیے آئندہ سخت اقدامات کرنے ہونگے، مستقبل میںانتظامیہ کو موسمِ گرما میں سمندری لہروں کے مزاج پر گہری نظر رکھنی ہوگی اور خطرات کی صورت میں سمندر میں نہانے پر سخت پابندی عائد کرنی ہوگی۔ انھوں نے تاجر برادری کی جانب سے ہلاک شدگان کے لواحقین سے دلی اظہارِ افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور ان کے لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ