پی ٹی سی ایل نے جوانوں کیلئے ای لرننگ پروگرام متعا رف کروا دیا

بدھ 6 اگست 2014 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) ملک میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے ”ILM- Illuminating Learning Movement“کے نام سے آن لائن تعلیمی پروگرام متعا رف کیا ہے جس کا مقصد مستحق طلباء کو روایتی اور ای لرننگ سلوشنز فراہم کرنا ہے۔یہ پروگرام کلک ٹو لرن کے اشتراک سے پیش کیا گیا ہے جو آن لائن ایجوکیشن کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کے ابتدائی مرحلے میں تقریباً5ہزار باصلاحیت اور مستحق طلباء کو ای لرننگ سلوشنزتک رسائی دی جائے گی۔

پی ٹی سی ایل کا یہ اقدام وزیراعظم کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام سے منسلک ہے جس سے نوجوان نہ صر ف ای لرننگ تعلیم کے مواقع حاصل کر سکیں گے جس سے انہیں روزگار حا صل ہو گا اور وہ معاشی طور پر بااختیار ہوں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ پی ٹی سی ایل کے صدر و سی ای او ولیدارشید، محمد اکرم چیف ایگز یکٹو آ فیسرکلک ٹو لرن اور پی ٹی سی ایل کی سینئر انتظامیہ اور ملازمین اس موقع پر بھی موجود تھے،معروف ادیب اور شاعر امجد اسلام امجد اور سماجی کارکن سہیل زمدانی بھی تقریب میں شریک ہوئے اور کارپوریٹ اقدار اور ان کا اداروں کی کامیابی اور اقتصادی ترقی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پی ٹی سی ایل کی سماجی ذمہ داری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان میں ای لرننگ کے فروغ میں غیر معمولی کردارادا کرے گا ۔

(جاری ہے)

آئی سی ٹی کے ذر یعے کو پاکستان کو انفارمیشن اینڈ ڈیجیٹل سپر پاور میں تبدیل کرنے اور ایسا معاشرہ قائم کرنے کے مواقع ملیں گے جس میں ہر ایک کو مساوی تر قی کے مو اقع حاصل ہوں گے ۔ پر و فیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ ویژن 2025ء سے پاکستان کو آگے لے جانے اور پوری قوت کے ساتھ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ ملے گا ۔ انہوں نے مز یدکہا کہ دنیا نے آ ئی سی ٹی کے ذ ر یعے ایک انقلاب دیکھا ہے جس سے حصو ل علم کے طر یقو ں میں ایک بڑی تبد یلی اور جدت آ ئی۔

ایک دور میں تعلیم صرف قلمی بنیاد پر ہوتی تھی اب یہ سلسلہ تبدیل ہوچکا ہے یہ دور کمپیوٹر کی خواندگی کا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ حکومت اس تبدیلی سے معاشرے کے کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کوشاں ہے اور اسی مقصد کے حصو ل کیلئے ہم نے میر ٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ جو کہ آ ج کے دور کی بنیا دی ضر و رت ہے۔اس سکیم کی کا میا بی کا اندازہ اس امر سے ہو تا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم سے مستفید ہو نے وا لے 75فیصدنو جوان کا میا بی سے اپنا کا روبا ر چلا ر ہے ہیں ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشیدنے کہا کہ ”قومی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے نوجوانوں کی بہتری بہت ضر وری ہے۔ہم معاشرہ اور اس کار کی پیشرفت میں موثر کردار ادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس لرننگ مواقع سے نوجوان مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے اپنی صلاحیت بڑھا سکیں گے اور تر قی حا صل کر سکیں گے۔

اس موقع پرادارہ کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ”Living PTCL Values“(پی ٹی سی ایل کی زندہ اقدار)کے نام سے کلچرل پروگرام کا بھی افتتاح کیا گیاجس کا مقصد پی ٹی سی ایل کے ویژن مشن اور اہم اقدار کے نظریے کے تحت منصفانہ انداز میں کامیابی کی طرف بڑھنا ہے،کلچرل تبدیلی اقدام کا مقصد پی ٹی سی ایل کو اعلیٰ اقدار کا حا مل ادارہ بنانا ہے جہاں اقدار پر عملدرآمد کے ذ ر یعے ادارے کی کارکردگی پر بہتر اثر پڑے۔

پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آ فیسر سید مظہر حسین نے اس موقع پر ادارے اور کمیونٹی سطح پر پی ٹی سی ایل کے کردار اورکارکردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ادارے میں کلچرل اقدار کو فروغ دیا جا ر ہاہے اور ملک کے نوجوانوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے انہیں ایڈوانسڈ ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم فراہم کیاگیاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ