سیاسی انارکی سے قومی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، ساستدان تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کریں ‘ لاہور چیمبر ،

ساستدان محاذ آرائی کی سیاست ترک کر دیں ، اگر ذاتی مفادات کی سیاست مدّنظر رکھی گئی تو کاروباری برادری خاموش تماشائی کا کردار ہرگز ادا نہیں کریگی، سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف سازشیں کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کے بجائے سب سے پہلے ملک کے مفادات مد نظر رکھیں ‘ سہیل لاشاری

پیر 11 اگست 2014 20:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے سیاستدانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محاذ آرائی کی سیاست ترک کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کریں کیونکہ سیاسی انارکی سے قومی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، صرف ایک دن میں سٹاک مارکیٹ کا تیرہ سو پوائنٹ نیچے آجانا اِس بات کا چھوٹا سا ثبوت ہے کہ لانگ مارچ اور انقلاب کی سیاست صنعتکاروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کس قدر بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے ایک طرف تو ملک میں سیاسی انارکی پھیلی ہے اور دوسری طرح عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کے متعلق انتہائی منفی تاثرات کو ہوا مل رہی ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کے لیے ترجیحی فہرست سے فی الحال خارج کردیا ہے جو پاکستانی معیشت کے لیے کسی بھی طرح اچھا شگون نہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں منجمد ہونے سے ایک ہفتہ میں ملک کو پانچ سو ملین ڈالر جبکہ ایک ماہ کے دوران دو ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے اور موجودہ حاات میں ملک اس کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا۔ لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف سازشیں کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کے بجائے سب سے پہلے ملک کے مفادات مد نظر رکھیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

انجینئر سہیل لاشاری نے بالخصوص تبدیلی اور انقلاب کے نعرے لگانے والے سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ذاتی مفادات کی سیاست ترک کردیں اور ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیاں پھلنے پھولنے دیں کیونکہ ان کی سیاست کو کوئی بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ذاتی مفادات کی سیاست مدّنظر رکھی گئی تو کاروباری برادری خاموش تماشائی کا کردار ہرگز ادا نہیں کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..