کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کار ی مالیت میں25ارب 76کروڑ روپے سے زائد کی کمی

پیر 18 اگست 2014 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبای ہفتے کے پہلے روز مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس28900کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کار ی مالیت میں25ارب 76کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت11.15فیصدزائد جبکہ50.14 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اور پیٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29168پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم سیاسی افق پر چھائی بے چینی ،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے اسلام آباد میں دیے جانے والے دھرنوں اور عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کیے جانے کے اعلان کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس65.60پوائنٹس کمی سے28852.15پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر341کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے150 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،171کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں25ارب76 کروڑ25 لاکھ87ہزار395 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر67کھرب60ارب68کروڑ54لاکھ1 ہزار490 روپے ہوگئی۔

پیر کو کاروباری سرگرمیاں11کروڑ60لاکھ310شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں1کروڑ64لاکھ10 شیئرززائد رہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے10500.00 روپے،آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت40.00روپے اضافے سے900.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت130.00روپے کمی سے3300.00روپے جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت38.49روپے کمی سے1000.51روپے پر بند ہوئی۔

پیر کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ47لاکھ89ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے 18.08پر مستحکم رہی جبکہ میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں64لاکھ56ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت43پیسے اضافے سے27.97روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس78.21پوائنٹس کمی سے20071.04پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس109.27پوائنٹس کمی سے46719.27جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس80.23پوائنٹس کمی سے 21113.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..