مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے نرخ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طورپر تیزی کا عنصر

اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 700 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 15000 روپے پر بند کیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے نرخ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طورپر تیزی کا عنصر رہا روئی کی کوالٹی دن بدن ہلکی ہوتی جارہی ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل ملز کے بڑے گروپ کوالٹی روئی زیادہ سے زیادہ ہاتھ کرنے کی غرض سے اونچے داموں پر بھی روئی خرید رہے ہیں جس کے باعث اچھی کوالٹی کی روئی کا نرخ ایک مرتبہ بڑھ کر فی من 15500 روپے کی اب تک کی سیزن کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا اچھی کوالٹی کی پھٹی کا نرخ بھی فی 40 صوبہ پنجاب میں 7000 روپے اور صوبہ بلوچستان میں 7400 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی ہوشربا اضافہ اور ڈالر کی انچی اڑان شپمینٹ اور کنٹینرز کے غیر معمولی کرایے کی وجہ سے روئی کے نرخ اضافہ کا رجحان ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز مقامی مارکیٹ سے اپنی ضرورت کی روئی خرید رہے ہیں جنرز بھی روئی فروخت کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں کیوں کہ پتہ نہیں کس وقت روئی کے نرخ میں گراوٹ آجائے کیوں کہ مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھا اور بے یقینی کی صورت حال ہے اس سال پاس کے کاشتکاروں کو پھٹی کی مناسب قیمت موصول ہورہی ہے اس لئے وہ بھی اونچے داموں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طورپر پھٹی فروخت کررہے ہیں زیادہ تر جنرز OVERSOLD ہی رہتے ہوئے نظر آتے ہیں کیوں کہ اونچے دام کی پھٹی ہاتھ میں رکھنا نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

کاروباری حجم بھی اچھا ہے روزانہ تقریبا 80 تا 90 لاٹوں کی پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچ رہی ہے ماہرین کے خیال کے مطابق آئندہ 20 تا 25 دنوں تک پھٹی اسی رفتار سے آتی رہے گی اس سال ملک میں روئی کی پیداوار حکومت کے ذرائع کے مطابق 93 لاکھ گانٹھوں کی ہونے کی توقع ہے جبکہ نجی شعبہ کا خیال ہے کہ پیداوار تقریبا 85 لاکھ گانٹھوں کی ہو سکے گی۔ بہرحال گزشتہ سال کی نسبت روئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس کی خاص وجہ موافق موسمی حالات بتائے جاتے ہیں اس سال گو کہ کپاس پیداواری رقبہ سے خاصی کم رقبے پر کاشت کی گئی لیکن فی ایکڑ پیداوار میں خاصا اضافہ ہونے سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اگر کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانے والے عوامل سفید مکھی، ملی بگ اور گلابی سنڈی پر قابو پا لیا جائے تو متوقع فصل پیدا ہو سکے گی۔

لیکن موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں فصل پر جراثیم کا شدید حملہ بتایا جاتا ہے جس وجہ سے کاشتکار پریشان ہورہے ہیں۔صوبہ سندھ میں روئی کا نرخ اتار چڑھا ؤکے بعد فی من 12000 تا 15500 پھٹی کا نرخ فی 40 کلو 4200 تا 6300 روپے بنولہ کانرخ فی من 1350 تا 1900 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کانرخ فی من 14500 تا 15400 روپے سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پھٹی کانرخ فی 40 کلو 5500 تا 7000 روپے بنولہ کانرخ فی من 1600 تا 2200 روپے رہا صوبہ بلوچستان میں روئی کا نرخ فی من 13800 تا 14600 روپے پھٹی کانرخ فی 40 کلو 6200 تا 7400 روپے رہا جبکہ بنولہ کانرخ فی من 1500 تا 2100 روپے رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 700 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 15000 روپے ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے نرخ میں مجموعی طورپر تیزی کا عنصر رہا نیویارک کاٹن کے بھا میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری رہا۔

USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں 3 لاکھ 91 ہزار 800 گانٹھوں کی برآمد ہوئی جس میں گزشتہ ہفتہ کے نسبت 167 فیصد اضافہ ہوا اس مرتبہ بھی چین 2 لاکھ 72 ہزار 800 گانٹھیں درآمد کرکے سر فہرست رہا جبکہ ترکی 76 ہزار 900 گانٹھیں درآمد کرکے دوسرے نمبر پر رہا اس مرتبہ بھی پاکستان نے درآمدی معاہدے نہیں کئے اس طرح ایک لاکھ 17 ہزار 400 گانٹھوں کی فروخت ہوئی جو گزشتہ ہفتہ کے نسبت 23 فیصد زیادہ رہی لیکن اس مرتبہ غیر یقینی طور پر نیویارک کاٹن کی برآمد اور فروخت میں خاطر خواہ اضافہ کے باوجود فوری طور پر نیویارک کے وعدے کا بھا بڑھنے کے بجائے خلاف توقع کم ہو گیا۔ بہر حال جمعہ کے روز دوبارہ 2 سینٹ انچا بند رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ