آزاد تجارتی معاہدے کے تحت 75 ملین ڈالر کی برآمدات کیں، وزیر تجارت سری لنکا

اتوار 23 جنوری 2022 00:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سری لنکاسے 2020 کے بعد سے پاکستان کے لیے مجموعی برآمدات 75 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں 73 فیصد کے تناسب سے 53 ملین ڈالر کی برآمدات پاکستان سری لنکا آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ہوئیں، جبکہ پاکستان کا تناسب صرف 3 فیصد رہا۔ پاکستانی سرمایہ کارایف ٹی اے کے تحت سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گونا واردانے نے سری لنکا کے 18 رکنی اعلیٰ سطح کے سرکاری وتجارتی وفد کے ہمراہ کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سری لنکا کے وزیر مملکت برائے علاقائی تعاون تھاراکا بالاسوریا، قونصل جنرل جگتھ ایبی ورنا، ڈائریکٹر جنرل اکنامک افیئرز ڈویژن وزارت خارجہ پروفیسر ڈاکٹر ساج یو مینڈس، چیئرمین سری لنکا اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن یوگیندر پریرا، محکمہ تجارت کے ڈائریکٹر جی ایل گنانتھیوا، کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر کاٹی سلمان اسلم، کائیٹ سی ای او زبیر چھایا، سری لنکا میںتعینات کمرشل سیکریٹری اسما ء کمال، سینئر نائب صدر ماہین سلمان، نائب صدر فرخ قندھاری، چیئرمین یو بی جی سندھ خالد تواب، سابق صدور سلیم الزماں، دانش خان، مسعود نقی، شیخ عمر ریحان، جوہر قندھاری ، احتشام الدین، فرخ مظہر، مجید عزیز سمیت کاٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گوناواردانے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے حقیقی مواقعوں سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔سری لنکا پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 2005 میں طے پایا، تاہم ایف ٹی اے کے ثمرات حقیقی صلاحیت سے کم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یوٹلائیزیشن ریٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے ایکسپورٹرز پاکستان میں ٹیکسٹائل، الیکٹرانک مصنوعات اور ناریل کی اشیاء برآمد کر سکتے ہیں۔ سری لنکا کے وزیر تجارت نے مزید کہا کہ 2022 کے بجٹ میں کاروبار اور معاشی ترقی پر خسوصی توجہ دے رہے ہیں، جبکہ سری لنکا کو معاشی ترقی کیلئے زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سری لنکا کے وزیر مملکت برائے علاقائی تعاون تھاراکا بالاسوریاکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان500 ملین ڈالر کی تجارت تو قع سے بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کپڑے کی صنعت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان سری لنکا کا دیرنہ دوست ہے،جس نے ہر مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ دیا۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے اسپیشل اکنامک زون بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 5 آئی ٹی پارکس میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبہ میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے، سری لنکا کے سیاح پاکستان میں بدھ مت کے قدیم اثار سے ناواقف ہیں۔

سری لنکا کے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری متواتر سے یا کم سے کم ہر 3 ماہ بعد مشاورت کرے تاکہ دو طرفہ تجارت کے مواقع تلاش کر سکیں۔اس سے قبل کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے سیالکوٹ واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکا سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور اس طرح کے واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ۔ تقریب سے کاٹی کے صدر سلمان اسلم نے خطاب میں زور دیا کہ چاول، سبزیوں، پھلوں اور ادویات کی صنعت میں تجارت کے مواقع موجود ہیں۔سلمان اسلم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کر بڑھانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں کاٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایا نے خطاب میں کہا کہ سری لنکا اور پاکستان دونوں ترقی پزیر ممالک ہیں اور دونوں کو زرمبادلہ کے ذخائر کا مسئلہ درپیش ہے، اس سلسلے میں سری لنکا اور پاکستان کرنسی سواپ سے فائدہ اٹھا کر مقامی کرنسی میں تجارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم گورنر اسٹیٹ بینک کو قائل کریں گے۔ انہوں نے سری لنکا کے وزیر تجارت کو کورنگی صنعتی علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ تقریب سے سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں کمرشل سیکریٹری اسما کمال، خالد تواب،مجید عزیز، ماہین سلمان، فرخ قندھاری نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ