کے ایس ای 100انڈیکس ایک بارپھر30ہزارپوائنٹ کی سطح عبورکرگیا،

27ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ70کھرب سے تجاوزکرگیا

منگل 23 ستمبر 2014 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی انویسٹمنٹ اورحصص کی خریداری کے نتیجے میں ایک روزہ مندی بعد ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا،کے ایس ای 100انڈیکس ایک بارپھر30ہزارپوائنٹ کی سطح عبورکرگیاجبکہ27ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ70کھرب روپے سے تجاوزکرگیا۔منگل کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔

مقامی اورغیرملکی سرمایہ کارپٹرولیم،توانائی،بینکنگ اورفوڈسیکٹرمیں سرگرم دکھائی دئے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروبارکااختتام مثبت زون میں ہوا۔سرمایہ کاروں کے مطابق نتائج سیزن جاری ہے اورآنیوالے نتائج کے مثبت ہونے کے امکانات پرانویسٹرزنے مارکیٹ میں غیرملکی معمولی دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے انڈیکس29900پوائنٹ سے بڑھ کر30100پوائنٹ کی نفسیاتی حدپردوبارہ بحال ہوگیا۔

(جاری ہے)

منگل کوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں149.90پوائنٹ کا اضافہ ہواجس سے 100انڈیکس29993.87پوائنٹ سے بڑھ کر30143.77پوائنٹ پرجاپہنچا اسی طرح76.37پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس20657.99پوائنٹ اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس21988.54پوائنٹ سے بڑھ کر 22076.01 پوائنٹ پربند ہوا کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی بدولت مارکیٹ کے سرمائے میں 27 ارب 52 کروڑ 15 لاکھ82ہزار768روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 69 کھرب 89 ارب 33 کروڑ 75 لاکھ 21ہزار90روپے سے بڑھ کر70کھرب16ارب85کروڑ91لاکھ3ہزار858روپے ہوگیا۔

منگل کومارکیٹ میں 16 کروڑ 42لاکھ52ہزارحصص کاکاروبارہوا اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے ریکارڈ ہوا جبکہ پیرکو11کروڑ50لاکھ30ہزارحصص کا کاروبار ہوا تھااورٹریڈنگ ویلیو4ارب روپے تک محدود دیکھاگیا تھا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کومجموعی طورپر424کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے 264کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،139میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم87لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک57لاکھ،جہانگیرصدیق کمپنی52لاکھ کے الیکٹرک لمٹیڈ46لاکھ اورلوٹے کیمیکل43لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبارسے ایکسائیڈ پاک کے بھاؤ میں 46.79روپے اور ہینوپاک موٹرکے بھاؤمیں30.05روپے کااضافہ جبکہ وائتھ پاک لمٹیڈکے بھاؤمیں73.33روپے اورپاک ٹوبیکو کے بھاؤمیں47.50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ