کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں46ارب32کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

جمعہ 10 اکتوبر 2014 19:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی رہی اور کے ایس ای انڈیکس کی 30000اور 30100اکی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں46ارب32کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت91.61فیصدزائد جبکہ63.98فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کاروبار کا منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29955پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں حکومت مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آٹوموبائل، بینکنگ ،فرٹیلازئر اور کیمیکل سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس179.69پوائنٹس اضافے سے 30158.63پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 422کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 270کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،125کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 27کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں46ارب 32کروڑ90لاکھ 38ہزار 717روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب1ارب 55کروڑ99لاکھ 46ہزار 864روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں23کروڑ2ہزار180شیئرز رہیں جو گذشتہ روز کے مقابلے میں10کروڑ 99لاکھ 69ہزار150شیئرز زائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت549.95روپے اضافے سے 11999.95روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت42.00روپے اضافے سے 3200.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت101.00روپے کمی سے7599.50جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت22.62روپے کمی سے 800.38روپے ہوگئی ۔

جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ30لاکھ89ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت47پیسے اضافے سے8.53روپے جبکہ غنی آٹوموبائل کی سرگرمیاں2کرور22لاکھ7ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے6.54روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 79.99پوائنٹس اضافے سے 20376.31پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس203.23پوائنٹس اضافے سے 48869.77جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 149.46پوائنٹس اضافے سے 22080.38پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..