ایک سال میں روپے کی قدرمیں بتیس فیصد کمی آچکی ہے،میاں زاہد حسین

سیاسی استحکام اورسخت فیصلوں کے بغیرروپے کے زوال کوروکنا ناممکن ہے،حکومت توانائی سبسڈی خاتمہ کا کڑوا گھونٹ پینے کوتیار نہیں،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ

پیر 23 مئی 2022 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اورسخت فیصلوں کے بغیرروپے کے زوال کوروکنا ناممکن ہے۔ غیرمقبول فیصلے کئے بغیرروپے کواستحکام دینے کی ساری کوششیں خود فریبی اوروقت کا ضیاں ثابت ہونگی۔

گزشتہ ایک سال میں امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپے کی قدرمیں بتیس فیصد کمی آچکی ہے اوریہ سلسلہ رکنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روپے کے بے قدری میں ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال، امپورٹ بل میں زبردست اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ، زرمبادلہ کے ذخائرکی غیرتسلی بخش صورتحال، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیراورسیاسی عدم استحکام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی بھی روپے کی کمزوری کا سبب ہے جس پرکوئی فیصلہ نہ کرنا ملکی معیشت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ ڈالرکی قدرمیں کمی کے لئے مرکزی بینک اوردیگراداروں کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات وقت اورسرمائے کا ضیاں ہیں کیونکہ معیشت بہتربنانے کے لئے قوانین میں رد وبدل اورکرنسی ڈیلرزپرچھاپے مارنے کے بجائے پالیسیوں کوبہتر بنانا پڑے گا۔

ڈالرپرجتنی پابندی لگائی جائے گی اس سے اسکی زخیرہ اندوزی میں اتنا ہی اضافہ ہوگااوراسے فروخت کرنے والے خریداروں سے معمول سے زیادہ منافع لینگے۔ ڈالرکی صورتحال کا براہ راست تعلق دوہا میں ہونے والے آئی ایم ایف مذاکرات سے ہے جس کا بنیادی نکتہ توانائی کی سبسڈی کا خاتمہ ہے جبکہ حکومت موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر یہ کڑوا گھونٹ پینے کوتیارنہیں ہے کیونکہ اسکی بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

اگریہ مذاکرات ناکام ہوگئے توپاکستان کوسری لنکا بننے سے روکنا بہت مشکل ہوجائے گا۔ ان حالات میں اگلا بجٹ بنانا بھی ایک چیلنج ہوگا جبکہ نئے بجٹ میں اب صرف 15 دن رہ گئے ہیں۔ ان حالات میں تمام سیاسی پارٹیوں کوچائیے کہ ملک کے عظیم تر مفاد میں عدم استحکام میں اضافہ کے بجائے اس میں کمی کریں اور مل بیٹھ کر کر آئندہ انتخابات سے متعلق مسائل اور دیگر تفصیلات طے کریں ورنہ گیم ان کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ