کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا

جمعہ 21 نومبر 2014 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ دو روز کی مندی کے بعد جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور ٹریڈنگ کے دوارن 100انڈیکس 31ہزار500پوائنٹ کی سطح ایک بار پھر عبور کر گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس31ہزار400کی نئی سطح پر بندہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 69ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری لین دین جمعرات کی نسبت 8کروڑ شیئرز کم رہا ۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دو روز کی شدید مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز ریکوری دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس255پوائنٹس اضافے کے بعد 31300اور31400کی حدیں بحال کرتے ہوئے31494پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای30انڈیکس111پوائنٹس اضافے سے20610اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس217پوائنٹس اضافے سے23138پوائنٹس پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں ریکوری کے باعث سرمائے کے حجم میں 69ارب روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم72کھرب19ارب روپے کی سطح سے بڑھکر72کھرب88ارب روپے کی سطح پر جا پہنچا،تاہم ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا زبردست دباوٴ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کاروباری حجم میں8کروڑ33لاکھ سے زائد حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی اور کاروباری حجم25کروڑ حصص کی سطح سے گر کر17کروڑ حصص کی سطح پر آن پہنچا،ٹریڈنگ کے دوران آئل اینڈ گیس انڈیکس میں84جبکہ بینکنگ انڈیکس میں155پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،81کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ اور جمعرات کے روز شدید مندی ریکارڈ کی گئی تھی اور کے ایس ای100انڈیکس میں مجموعی طور پر 767پوائنٹس سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی تھی،اسٹا ک مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی اطلاعات کے باعث ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے انرجی سیکٹرز میں سرگرمی دکھائی دی جبکہ بینکنگ،سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں بھی حصص کی خریداری دیکھی گئی،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 31545پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا،تاہم اس موقع پر حصص کی فروخت کے دباوٴ کے باعث تیزی کی شدت میں کمی آئی اور انڈیکس31500کی حد برقرار نہ رکھ سکا،ٹریڈنگ کے دوران رفحان میعظ اور کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جہاں رفحان میعظ کے حصص کی قیمت478.67روپے اضافے سے10900اور کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت85روپے اضافے سے1795روپے رہی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت290روپے کمی سے9010اور فضل ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت39.50روپے کمی سے901روپے رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..