فوج کی اعلیٰ کمان انتہائی قابل پیشہ ور فوجی افسران کو سونپے جانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے ، افتخار علی ملک

جمعرات 24 نومبر 2022 16:15

فوج کی اعلیٰ کمان انتہائی قابل پیشہ ور فوجی افسران کو سونپے جانے کا فیصلہ  قابل تحسین ہے ، افتخار علی ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2022ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکو چیف آف آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کرنے کے فیصلے پرانہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی اعلیٰ کمان انتہائی قابل پیشہ ور فوجی افسران کو سونپے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی مسلح افواج نے ملکی سالمیت اور قومی تعمیر کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ فوج کی پیشہ ورانہ اہلیت اور بلند حوصلے ہیں۔ مسلح افواج کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل رہی ہے جس سے انہوں نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج مختلف بحرانوں اور قدرتی آفات کے دوران مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں۔

2005 میں تباہ کن زلزلے اور دیگر آفات کے دوران ان کا کردار مثالی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے سیاچن کی بلندیوں سے تھر کے صحرائوں تک دفاع وطن میں قربانیاں ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا زندہ ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ہوں، زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا جنگلات میں لگنے والی آگ، مسلح افواج نے ہمیشہ فوری ریلیف اور مدد فراہم کر کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ چاہے سی پیک میں چین کے ساتھ شراکت داری ہو یا امریکا کے ساتھ تعلقات اور افغانستان میں امن واستحکام، حالیہ برسوں میں جیو اکنامک اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے عسکری قیادت علاقائی روابط کی بڑی حامی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بری، بحری اور فضائیہ تینوں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور انٹر سروسز ہم آہنگی اس کی مستقبل کی کامیابیوں کی علامت رہے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں