کراچی،ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب34کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہوگیا ،

رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران خسارہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.3فیصد اضافہ ہو گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب34کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ جولائی تا نومبر 2014کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.3فیصد اضافے کے بعد 2ارب 34کروڑ 50لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اکتوبر 2014کے مقابلے میں نومبر کے مہینے کا خسارہ 113فیصد اضافے سے 47کروڑ 50لاکھ ڈالر رہا۔

پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک ارب 64کروڑ 70لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا اس طرح دوسری سہ ماہی کے دوران خسارے میں 69کروڑ 80لاکھ ڈالر(42.38فیصد) اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے توازن ادائیگی کے اعدادوشمار کے مطابق پانچ ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2فیصد کے برابر ہے۔ پانچ ماہ کے دوران اشیا کی تجارت کا خسارہ 7ارب 37کروڑ 60لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 8ارب 61کروڑ ڈالر رہا، خدمات کی تجارت کو درپیش خسارے کی مالیت ایک ارب 30کروڑ 80لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 99کروڑ 60لاکھ ڈالر رہا اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 8ارب 68کروڑ 40لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 9ارب 60کروڑ 60لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

فنانشل اکاؤنٹ کو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 53کروڑ 30لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا جبکہ رواں مالی سال فنانشل اکاؤنٹ کو درپیش خسارے کی مالیت ایک ارب 42کروڑ 60لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات 6ارب 40کروڑ 70لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 7ارب 39کروڑ 90لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..