ایف بی آر ٹیکس حکام کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے مارکیٹوں کے غیر مجاز دوروں کا نوٹس لی: لاہور چیمبر

پیر 8 اپریل 2024 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹیکس حکام کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے مارکیٹوں کے غیرمجاز دوروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد حل کرے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ مختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے لاہور چیمبر کے ممبران نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے عہدیدار ہونے کا دعویٰ کرنے والے افراد لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے دورے کر رہے ہیں اورتاجروں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایف بی آر پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سسٹم کے ساتھ رجسٹر ہوں جبکہ ان کی دستاویزات کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے ۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ان دوروں کی وجہ سے تاجر برادری میں تشویش پائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر وہ اس معاملے پر اپنے موقف سے تاجر برادری کو آگاہ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ رجسٹریشن کے عمل سے متعلق کوئی بھی ہدایات تاجروں اور دکانداروں کو باضابطہ طور پر سرکاری نوٹسز کے ذریعے پہنچائی جائیں۔کاشف انور نے کہا کہ اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مارکیٹوں میں تاجروں کی رجسٹریشن کے لیے واقعی کوئی مہم شروع کی گئی ہے تو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چیمبرز اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیا اور اس عمل میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے سٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر افہام و تفہیم کی فضا پیدا ہوگی اور معاملہ نمٹانا آسان ہوجائے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں گے اور تاجر برادری کے حقیقی تحفظات کو دور کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی