بائیو گیس پاکستان کو درپیش توانائی کے چیلنجز کا کثیر جہتی حل ہے، انجینئر سلطان محمود

منگل 9 اپریل 2024 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) فیڈریشن آف انجینئرنگ انسٹی ٹیوشنز آف ساوتھ اینڈ سینٹرل ایشیا کے سیکرٹری جنرل انجینئر سلطان محمود نے کہا ہے کہ بائیو گیس پاکستان کو درپیش توانائی کے چیلنجز کا کثیر جہتی حل ہے۔ پاکستان اپنے وافر نامیاتی فضلے کو استعمال کرکے توانائی کے پائیدار حل کی طرف منتقل ہوسکتا ہے، توانائی تک رسائی کو بہتر بنا سکتا ہے اور بائیوگیس کے ماحولیاتی، معاشی اور سماجی فوائد کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کر سکتا ہے۔

منگل کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک کو بائیو گیس کے کے فوائد پر ایک پریزنٹیشن دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جانوروں کے فضلے، زرعی فضلے اور خوراک کے فضلے سے بائیو گیس حاصل کرکے پاکستان ان بے کار اشیا ءسے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور یہ ہمارے توانائی کے مسائل کا مثالی حل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت بڑا اور وسیع زرعی شعبہ بڑی مقدار میں نامیاتی فضلہ پیدا کرتا ہے جسے بائیو گیس کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس وافر فضلے کو استعمال کر کے پاکستان درآمدی ایندھن پر اپنا انحصار کم کر سکتا ہے، جس سے نہ صرف زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ انرجی سکیورٹی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ فلز میں ڈالے جانے والے نامیاتی فضلے سے بائیو گیس تیار کرکے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو آسان بنایا جا سکتا ہے جبکہ لینڈ فلز میں سڑ کر یہ فضلہ میتھین گیس خارج کرتا ہے جو ایک طاقتور گرین ہائوس گیس ہے اور فضائی آلودگی کا باعث بنتی ہے۔

توانائی کی پیداوار کو ڈی سنٹرلائز کرکے بائیو گیس کو مقامی طور پر پیدا کیا جا سکتا ہے اور دیہی آبادیوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔ یہ طریق کار پاکستان کے دیہی منظر نامے سے بھی مطابقت رکھتا ہے جہاں مرکزی توانائی کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیتوں اور گھروں میں چھوٹے پیمانے پر بائیو گیس ڈائجسٹر قائم کرکے لوگ اپنی ضرورت کیلئے صاف توانائی پیدا کر سکتے ہیں، توانائی کی رسائی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور مقامی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

انجینئر سلطان محمود نے کہا کہ بائیو گیس کی پیداوار معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔ بائیو گیس پلانٹس کی تعمیر اور آپریشن سے لے کر اس کی تقسیم اور دیکھ بھال تک مختلف مہارتوں کی حامل لیبر کو مقامی طور پر روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں جو غربت کے خاتمے اور سماجی اقتصادی ترقی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..