پاک چین باہمی تجارت کو 20ارب ڈالر تک بڑھانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، مزمل صابری

منگل 21 اپریل 2015 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے کہا کہ چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کو 20ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ اس سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کیلئے کاروبار کو وسعت دینے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے ہمارے ملک میں اقتصادی ترقی کی کئی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک میں توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے باہمی سمجھوتے کی 21 یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں جس سے پاکستان کو توانائی بحران پر قابو پانے اورصنعت و تجارت کو بہتر طور پر فروغ دینے میں کافی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو توانائی بحران کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے جبکہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں 16ہزار 4سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جو بہت حوصلہ افزا ہے کیونکہ اس سے صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی فراہم ہو گی اور پیداواری سرگرمیوں میں تیزی آئیگی۔ مزمل صابری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں سڑکوں، موٹرویز اور ریل نیٹ ورک کو ترقی دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جو ہماری معیشت کیلئے ایک تابناک مستقبل کی نوید ہے کیونکہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے صنعت و تجارت کی بہتر ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا ہو گا اور معیشت تیزی سے بہتری کی طرف بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو خطے میں کاروباری و سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو تاجر برادری کیلئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ چین کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا کیونکہ اس منصوبے کی تکمیل سے چین کو جنوبی، مرکزی اور مغربی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور افریقہ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سستا اور مختصر راستہ مل جائے گا۔

اس طرح یہ منصوبہ دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے دونوں ممالک کی قیادت پر زور دیا کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ ان منصوبوں کو مکمل کر کے ہی پاکستان اور چین اپنے عوام کیلئے بہتر اقتصادی فوائد حاصل کر سکتے ہیں جبکہ خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ مل سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..