پاک چائینہ جوائنٹ چیمبرنے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز قرار دیدیا

دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور اور علاقائی روابط کو بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا‘ صدر شاہ فیصل آفریدی کا بیان

منگل 21 اپریل 2015 16:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاک چائینہ جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے ۔جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور اور علاقائی روابط کو بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں 9 سال کے بعد کوئی چینی راہنماء پاکستان کا دورہ کرنے آرہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چینی صدر کا یہ دورہ سال2015ء میں اُنکا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جو کہ چین کیلئے پاکستان کی معاشی ترقی کی کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔فیصل آفریدی نے کہاکہ سال2015ء کو پاک چین دوستی کا سال قرار دیا گیا ہے اور سال کے آغاز میں ہی چند اہم منصوبوں مثلا پاک چین اکنامک کاریڈار، شاہراہ، ریشم کی تشکیل نو اور One Road, One Belt کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ چینی صدر کے اس دورے کے دوران ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے40 ارب ڈالر کی مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چینی سرمایہ کاروں کی براہِ راست سرمایہ کاری پاکستان میں معاشی انقلاب برپا کر دے گی۔فیصل آفریدی نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی مالیاتی نظام میں چین کا کردار مثبت اور تعمیری ہے لہٰذا پاکستان کو ان مخلصانہ کوششوں میں چین کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے اس کی وجہ یہ ہے کہ چین کو ترقی یافتہ ایشیاء کے خواب میں پاکستان مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کی جانب سے تعاون اس ترقی کی رفتار میں اضافہ کرے گی ۔

اس حوالے سے اُنہوں نے چین کی جانب سے AIIB بنک کی تشکیل کو سراہتے ہوے کہا کہ اس بنک کی تشکیل سے ایشیا ء میں انفراسٹرکچر کی کمی کو نہائت ک عرصے میں پوراکیا جاسکے گا۔فیصل آفریدی نے کہا کہ یہ بات خوش آئیند ہے کہ حالیہ حکومت ان منصوبوں کی اہمیت اور مستقبل میں ان کے معیشت پر مثبت اثرات سے اچھی طرح واقف ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے حقیقی کوششیں کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عوام اور کاروباری برادری کو ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا اور زاتی مفاد سے آگے سوچنا ہو گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..