حکومت کی ایل این جی پالیسی کو غیر فعال اور غیر شفاف بنانے کی سازش کامیاب ہو رہی ہے ‘ پاکستان اکانومی واچ

منگل 21 اپریل 2015 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ توانائی بحران حل کرنے کیلئے بنائی گئی حکومت کی ایل این جی پالیسی کو غیر فعال اور غیر شفاف بنانے کی سازش کامیاب ہو رہی ہے جسکی وجہ سے گیس استعمال کرنے والے شعبوں کی ایل این جی میں دلچسپی ختم ہو رہی ہے جبکہ قیمت کے ابہام، رازداری اور کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مختلف فورمز پر اسکی مخالفت بھی شروع ہو گئی ہے جو ملک اور حکومت کی بدنامی کا سبب ہے۔

گیس کے طلبگار شعبوں کو عالمی منڈی سے دگنی قیمت میں گیس فراہم کرنے سے انھیں دکھائے گئے خوابوں کی تعبیر انتہائی بھیانک نکلی ہے۔ گھر کے بھیدیوں کے مطابق ایک بروکر اور ایک بینکار کی ایما پر ایل این جی کی امپورٹ کے خلاف کئی اداروں اور گیس کمپنیوں نے ایکا کر کے مرکزی حکومت اور پٹرولیم کی وزارت کو مکمل بے بس کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سارے کھیل کی نگرانی ایک اعلیٰ افسر کر رہے ہیں جنھیں سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف چار بار مدت ملازمت میں توسیع دی جا چکی ہے۔

موصوف مختلف حیلے بہانوں سے یو ایف جی بڑھاکر عوام کی جیب پراربوں کا ڈاکہ مارنے کے ماہر تصور کئے جاتے ہیں۔ اب وہ ایل این جی کی امپورٹ کے نقصانات بھی ملک بھر کے عوام پر ڈالنے کی سازش کر رہے ہیں تاکہ گیس کمپنی کے شئیرہولڈرز کا منافع بڑھایا جا سکے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ جن شعبوں نے26 مارچ کو تین ارب روپے خرچ کر کے ایل این جی کی درامد یقینی بنائی انھیں محروم کر کے پاور سیکٹر کو نوازا کیا جبکہ بلنگ جان بوجھ کر روک دی گئی ہے جس سے گیس کے شعبہ بھی گردشی قرضہ کی ابتداء ہو گئی ہے جسکا ابتدائی حجم 250 ارب روپے ہے۔

ایل این جی کی درامد رکنے کی صورت میں گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کی اجارہ داری قائم اور انکے بورڈ ممبران کا منافع ملک و قوم کی قیمت پربڑھتا رہیگا۔اس معاشی دہشت گردی سے جہاں حکومت اربوں کے محاصل سے محروم ہو گی وہیں ملک کی شرح نمو، روزگار کی صورتحال اور سرمایہ کاری کے ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے جبکہ مہنگے ایندھن کی کھپت بڑھ جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..