کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں55ارب82کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس293.31پوائنٹس اضافے سے 33056.79پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 29 مئی 2015 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوتیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 32800,32900اور 33000کی نفسیاتی حد یں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں55ارب82کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت104.68فیصد زائد جبکہ55.17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33132پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس293.31پوائنٹس اضافے سے 33056.79پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر348کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے192کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ131کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں55ارب82کروڑ79لاکھ48ہزار887روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر71کھرب79ارب85کروڑ34لاکھ48ہزار788روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں30کروڑ43لاکھ88ہزار 100شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں15کروڑ56لاکھ77ہزار360 شیئرززائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت181.00روپے اضافے سے9000.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت46.81روپے اضافے سے984.08روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی سیمنس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت39.27روپے کمی سے1106.50جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت36.10روپے کمی سے900.00روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں2کروڑ77لاکھ62ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے اضافے سے7.58روپے جبکہ پی ٹی سی ایل کی سرگرمیاں1کروڑ96لاکھ66ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت29پیسے اضافے سے20.86روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس202.38پوائنٹس اضافے سے 20976.58پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس370.72پوائنٹس اضافے سے 54667.97جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس181.74پوائنٹس اضافے سے 23255.34پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..