کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں49ارب31کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس254.02پوائنٹس کمی سے 34077.92پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 25 جون 2015 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) بی بی سی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے رپورٹ نشر ہونے کے بعد پیدا ہونے والی بے یقینی کی صورت حال کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس34300,34200اور 34100کی نفسیاتی حد وں سے بیک بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں49ارب31کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت40.15فیصدزائد جبکہ59.50فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،پٹرولیم اورٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34367پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم گزشتہ روز بی بی سی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے نشر ہونے والی رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم بھارت سے فنڈ ز حاصل کرتی رہی ہے کے باعث سرمایہ کاربے یقینی کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس254.02پوائنٹس کمی سے 34077.92پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے124کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ216کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں49ارب31کروڑ57لاکھ97ہزار255روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب59ارب2کروڑ83لاکھ82ہزار418روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں54کروڑ92لاکھ20ہزار 520شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں15کروڑ73لاکھ63ہزار30 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت24.33روپے اضافے سے1059.33روپے اور کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سے1600.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت362.37روپے کمی سے7332.63جبکہ سیمنس پاک کے حصص کی قیمت23.64روپے کمی سے1164.69روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو پیک پاک کی سرگرمیاں4کروڑ24لاکھ49ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت98پیسے اضافے سے7.35روپے جبکہ بائیکو کی سرگرمیاں4کروڑ12لاکھ96ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت66پیسے اضافے سے23.64روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس160.11پوائنٹس کمی سے 21315.92پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس614.98پوائنٹس کمی سے 56976.08جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس159.97پوائنٹس کمی سے 23911.26پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..