کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں20ارب1کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس83.04پوائنٹس اضافے سے 35824.56پوائنٹس پر بند

پیر 3 اگست 2015 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 35800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں20ارب1کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.99فیصدکم جبکہ49.44فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 35703پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کی گیا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم ،توانائی،آٹو موٹیو اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع 35833پوائنٹس کی بلند سطح پر بھ ریکارڈ کیا گیا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس83.04پوائنٹس اضافے سے 35824.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے179کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ168کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں20ارب1کروڑ78لاکھ6ہزار748روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب21ارب72کروڑ74لاکھ22ہزار263روپے ہوگئی ۔

پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ5لاکھ78ہزار390شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں9کروڑ87لاکھ91ہزار960 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ہینو پاک موٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت46.99روپے اضافے سے986.86روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت30.10روپے اضافے سے10725.10روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت29.50روپے کمی سے560.50جبکہ سیمنس پاک کے حصص کی قیمت9.17روپے کمی سے1205.00روپے ہوگئی ۔

پیر کو ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ48لاکھ70ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.98روپے کمی سے38.80روپے جبکہ سلک بینک کی سرگرمیاں1کروڑ48لاکھ24ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے اضافے سے22پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس39.08پوائنٹس اضافے سے 22277.72پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس258.45پوائنٹس اضافے سے 58812.05جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس63.85پوائنٹس اضافے سے 24930.90پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..