لینڈ فل سائیٹس کے بجائے ندی نالوں میں ڈالے جانیوالا کچرا برساتی پانی کی نکاسی ،بہاؤمیں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

ہفتہ 8 اگست 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کاصد فیصد کچرا لینڈ فل سائیٹس پر پہنچائے بغیر شہر کی صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانا ناممکن ہے۔لینڈ فل سائیٹس پر شہر کے میونسپل سالڈ ویسٹ کی منتقلی کو یقینی بناکر برساتی نالوں ، ندیوں اور بارش کے پانی کی گزرگاہوں سے پانی کی رفتار اور بہاؤکو بہتر بنایا جاسکتاہے مختلف اداروں کی جانب سے لینڈ فل سائیٹ کے بجائے ندی نالوں میں ڈالے جانے والا کچرا برساتی پانی کی نکاسی اور بہاؤمیں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لینڈ فل سائیٹس کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدرات کے موقع پر کیا ۔

اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایک منصوبے کے تحت دھابیجی میں ملک کی جدیدترین لینڈ فل سائیٹ تعمیر کی جارہی ہیں جو کہ 3ہزار ایکڑ پر مشتمل ہوگی جبکہ کراچی میں موجودہ لینڈ فل سائیٹس جام چاکرواور گوند پاس جو کہ 500ایکڑ رقبے پر محیط ہیں انہیں سائنسی بنیادوں پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے گا ۔

موجودہ دونوں لینڈ فل سائیٹ پر کچرا جلایا جاتا ہے جو کہ ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہے ۔روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ کراچی جو کہ 2کروڑ سے زائد آبادی والا شہر ہے اس کا دنیا میں مثبت امیج بلند کرنے کے لئے اسے گرین اور گلین بنانا ہوگا کیونکہ شہر کی صفائی ستھرائی اور ظاہری صورتحال سے شہر کی ترقی اور وہاں پر رہنے والوں کے باشعور ہونے کا پتہ چلتاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ تقریباً 12ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جبکہ لینڈ فل سائیٹس پر 6سے 7ہزار ٹن کچرا پہنچ پاتا ہے باقی کچرا شہر کی ندیوں ، نالوں اور برساتی پانی کی گزرگاہوں پر پھینک دیا جاتا ہے یا پھر شہر مختلف مقامات پر جلایا جاتا ہے شہر میں کچرا جلائے جانے کے باعث شہری سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں جبکہ ماحولیاتی اور فضائی آلودگی میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کچراجلانے کے نقصانات اور شہر کی صفائی سے متعلق شہریوں میں شعور اجاگرکیاجائے جس کے لئے کمیونٹی کی بنیاد پر آگاہی مہم شروع کی جائیگی انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائیٹس پرکچرے کو جلانے کا عمل ختم کیا جائے گا اور اس کچرے کو شہر کی آمدنی میں اضافے کے ذریعہ بنایا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..