کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 193.49 پوائنٹس کی کمی سے 33152.07 پوائنٹس پر بند

جمعرات 17 ستمبر 2015 21:29

کراچی ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 193.49 پوائنٹس کی کمی سے 33152.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 193.49 پوائنٹس کی کمی سے 33152.07 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 212.30 پوائنٹس کی مندی سے 20076.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 128.37 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 201.59 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 238.50 پوائنٹس کی کمی سے 15837.67 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 199.63 پوائنٹس کی مندی سے 12881.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 159 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 199 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی باٹا پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 130 روپے کے اضافہ سے 3030 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 37 روپے کی تیزی سے 834.99 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 351 روپے کی مندی سے 8660 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 49 روپے کی کمی سے 1331 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار بائیکو پیٹرولیم کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 4 لاکھ 51 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 25.45 روپے سے شروع ہو کر 25.29 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 1 کروڑ 4 لاکھ 97 ہزار 500 حصص کے سودے 32.25 روپے سے شروع ہو کر 32.23 روپے فی حصص پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 28 لاکھ 31 ہزار 330 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 11 کروڑ 57 لاکھ 68 ہزار 209 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 71 کھرب 80 ارب 36 کروڑ 70 لاکھ 39 ہزار 152 روپے سے کم ہو کر 71 کھرب 19 ارب 59 کروڑ 64 لاکھ 54 ہزار 19 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 17 لاکھ 41 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..