پاکستان میں گزشتہ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح 1.32 فیصد کی سطح پر آ گئی

12 سالوں میں یہ افراط زر کی کم ترین شرح ہے

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:12

اسلام آباد ۔03 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) پاکستان میں گزشتہ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح 1.32 فیصد کی سطح پر آ گئی جو گزشتہ 12 سالوں میں ملک میں افراط زر کی کم ترین شرح ہے جبکہ ماہ اگست میں افراط زر کی شرح 1.72 فیصد تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اگست سے ستمبر تک قیمتیں 0.10 فیصد گر گئیں۔ اس کے علاوہ جولائی تا ستمبر 2014-15ء کی نسبت جولائی تا ستمبر 2015-16ء کیلئے افراط زر کی سالانہ اوسط شرح 1.66 فیصد رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق افراط زر کی شرح میں یہ کمی گزشتہ 12 سالوں کے مقابلہ میں سب سے کم ترین سطح ہے۔ قیمتوں کے حساس اعشاریہ (سی پی آئی) اعدادوشمار میں افراط زر کی شرح سال سے سال کی بنیاد پر ستمبر میں 1.3 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں جو ایک ماہ قبل مہینہ سے مہینہ کی بنیاد پر 1.5 فیصد کی کمی کے ساتھ ریکارڈ کئے گئے۔

(جاری ہے)

قیمتوں کے حساس اعشاریہ زیر جائزہ مہینہ میں 0.5 فیصد کمی ہے جو ستمبر 2014ء میں 0.2 فیصد کمی کو ظاہر کر رہے تھے۔

اسی طرح ہول سیل قیمتوں کے اعشاریہ (ڈبلیو پی آئی) کی سال سے سال کی بنیاد پر اعدادوشمار ستمبر 2015ء میں 3.5 فیصد ریکارڈ ہوئے۔ ایک ماہ قبل کے مقابلہ میں 2.9 فیصد کمی ہے اور ستمبر 2014 ء میں 5.4 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس طرح ستمبر 2015ء میں مبینہ سے مبینہ کی بنیاد پر 0.4 فیصد کو ظاہر کرتے ہیں جو ایک ماہ قبل 0.5 فیصد کمی اور ستمبر 2016ء میں 0.2 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔

اشیائے خودونوش جن کی قیمتوں میں مہینہ کے دوران اضافہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں دیکھا گیا ان میں پیاز، دال ماش، چائے، آلو، تازہ سبزیاں، گڑ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اس عرصہ میں جن اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چکن، ٹماٹر، تازہ پھل، انڈے، خوردنی تیل،چاول، چینی اور ویجیٹیبل گھی شامل ہیں۔ غذائی اشیاء کے علاوہ جن اشیاء کی قیمتوں میں زیر جائزہ مہینہ میں اضافہ ہوا ان میں وول سے تیار ہونے والی ریڈی میڈ گارمنٹس، سلائی والی سوئیاں اور ڈرائی سیل شامل ہیں جبکہ مٹی کے تیل، موٹر فیول اور ٹرانسپورٹ سروسز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..