کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں2ارب29کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس70.82پوائنٹس کمی سے 34261.61پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 30 اکتوبر 2015 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 34300کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں2ارب29کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت1.99 فیصد زائدجبکہ56.64فیصدحصص کی قیمتوں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، آئل اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 344646پوائنٹس کی بلند سطح بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس70.82پوائنٹس کمی سے 34261.61پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،213کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں2ارب،89کروڑ76لاکھ 92ہزار 824روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر کر 72کھرب84ارب 24کروڑ 35لاکھ 6ہزار 241روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں19کروڑ62لاکھ33ہزار 470شیئرز رہیں جو جمعرات کے مقابلے میں38لاکھ42ہزار480 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت52.00روپے اضافے سے1107.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت49.36روپے اضافے سے 1064.36روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی سروس انڈسٹریز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت44.72روپے کمی سے873.28جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی سے1450.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کوکے الیکٹرک کی سرگرمیاں3کروڑ6لاکھ13ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے اضافے سے7.57روپے جبکہ پیک پاک لمیٹڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ16لاکھ35ہزار 500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت37پیسے اضافے سے8.17روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس31.62پوائنٹس کمی سے 20417.39پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس380.92پوائنٹس کمی سے 57362.34جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس11.31پوائنٹس کمی سے 23945.47پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..