پاکستان میں مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے بارے میں حکمت عملی کا نہ ہونا ملکی برآمدات کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں‘ شیخ محمد ارشد

برانڈنگ ایک عام سی چیز کی کایا پلٹ کر رکھ دیتی ہے اور بزنس گروپ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا باعث بنتی ہے‘ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز

جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر وائس پریذیڈنٹ الماس حیدر اور ناصر سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے بارے میں حکمت عملی کا نہ ہونا ملکی برآمدات کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ برانڈنگ ایک عام سی چیز کی کایا پلٹ کر رکھ دیتی ہے اور بزنس گروپ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرف دی جانے والی معمولی توجہ اور سرمایہ کاری سے انہونے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ایل سی سی آئی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ انفرادی طور پر پرائیویٹ سیکٹر میں استعداد کار کو بڑھانے کیلئے اپنے کام کرنے والوں کے ذریعے مطلوبہ اہداف حاصل کرتی ہے تاہم حکومت اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

شیخ محمد ارشد نے اپنے نکتہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ماہرین کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں تاکہ ملکی سطح پر دستیاب ورک فورس کو احسن انداز میں تربیت دی جائے۔ انہوں نے آنے والے سخت مقابلے کو بھانپتے ہوئے عالمی منڈی میں برانڈنگ کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ جو خریدار کے ذہن میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو اس کے ذہن سے نکال دے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی برانڈنگ پر توجہ دینے سے ملک کو بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کمانے کا موقع مل سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات عالمی سطح پر بہتر سے بہترین انداز میں پیش ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو برانڈ کلچر کو فروغ دینے کیلئے بہترین طریقہ اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے بہترین معیاری مصنوعات بنا رہا ہے جو عالمی معیار سے کسی طرح بھی کم نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنی مصنوعات کا معاوضہ اتنا نہیں ملتا جتنا ملنا چاہئے اس کی وجہ ناقص برانڈنگ اور مارکیٹنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ برانڈنگ ایک ایسا ہتھیار ہے جو نہ صرف برآمدات کو بڑھانے کے علاوہ اس کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہیں‘ ممد و معاون ہو سکتا ہے۔ شیخ محمد ارد، الماس حیدر اور ناصر سعید نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں عام صارف برانڈڈ اشیاء کو خریدنے پر ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی زمانہ برانڈنگ کامیابی کی ضمانت ہے بلکہ اس مقامی سطح پر سیل میں بھی بڑا فرق پڑتا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں جگہ بنا کر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیل اور قیمت میں اضافے کیلئے مارکیٹنگ اور برانڈنگ کا بہترین امتزاج بنتا ہے۔ سیل میں اضافہ قیمت میں اضافے کے باعث ہوگا اور اس پر منافع میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندے اپنے اراکین کو آگاہی دینے کیلئے جدید تکنیکس اور مارکیٹنگ کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایل سی سی آئی ورکشاپس، سیمینارز کرواتی رہے گی تاکہ برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی ضرورت کو محسوس کیا جائے اور اس تکنیک کو اپنایا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..