کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں19رب42کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس116.61پوائنٹس کمی سے 33949.26پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 18 نومبر 2015 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 34000کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں19رب42کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت3.36 فیصد کم جبکہ46.92فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ، آئل اور کیمیکل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34203پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس116.61پوائنٹس کمی سے 33949.26پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر390کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 172کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،183کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ35کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں19ارب،42کروڑ67لاکھ 35ہزار 647روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 71کھرب96ارب60کروڑ68لاکھ 83ہزار598روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں18کروڑ44لاکھ36ہزار 460شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں64لاکھ27ہزار330 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت70.00روپے اضافے سے6470.00روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت52.49روپے اضافے سے2999.99روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی ویتھ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے2400.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت16.54روپے کمی سے945.46روپے ہوگئی ۔

بدھ کوڈیسکون کیمیکل کی سرگرمیاں1کروڑ57لاکھ65ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت38پیسے اضافے سے7.27روپے جبکہ بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ48ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت79پیسے اضافے سے24.78روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس88.83پوائنٹس کمی سے 20072.73پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس267.48پوائنٹس کمی سے 56631.52جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس60.55پوائنٹس کمی سے 23783.49پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..