تیزی سے بلندیوں کی جانب گامزن پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بریک لگ گیا

کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ مندی کی بڑی لہر رونما ،کے ایس ای38700پوائنٹس سے گھٹ کر38400پوائنٹس پر آگیا

پیر 20 جون 2016 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون ۔2016ء) تیزی سے بلندیوں کی جانب گامزن پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بریک لگ گیا ،کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ہی بازار حصص میں فروخت کا رجحان غالب آنے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی بڑی لہر رونما ہوئی اور کے ایس ای38700پوائنٹس سے گھٹ کر38400پوائنٹس پر آگیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں مایہ کاروں کے24ارب سے زائدروپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا سرمایہ کارتوانائی ،فرٹیلائزر ،بینکنگ اور ریفائنری سیکٹر میں سرگرم دکھائی دیئے جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38981پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس38700،38600اور38500 پوائنٹس کی3بالائی حد سے نیچے گرتا ہوا 38400کی سطح پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق پچھلے چند دنوں سے مارکیٹ بہتر رہنے کی وجہ سے تکنیکی گراوٹ کا شکار ہوئی ہے سرمایہ کاروں نے قیمتیں بڑھنے پر فروخت کو ترجیح دی اسی سبب مارکیٹ غیر یقینی صورتحال سے دوچار رہی ۔پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں307.12پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس38776.94پوائنٹس سے کم ہو کر38469.82پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس233.10پوائنٹس کی کمی سے 22137.72 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس25632.17پوائنٹس سے گھٹ کر25550.07پوائنٹس پربند ہوا۔

پیر کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں24ارب73کروڑ39لاکھ85ہزار943روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم76کھرب85ارب35کروڑ32لاکھ93ہزار91روپے سے کم ہوکر76کھرب60ارب61کروڑ93لاکھ7ہزار148روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز14کروڑ91لاکھ55ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ 11کروڑ28لاکھ57ہزارہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔

پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر327کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے123کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،184میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے پاک الیکٹرون1کروڑ92لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کرو43لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک1کروڑ22لاکھ،اینگروفرٹیلائزر66لاکھ21ہزاراورڈولمین سٹی رائٹ51لاکھ73ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے نیسلے پاک کے بھاؤمیں245روپے اورباٹاپاک کے بھاؤمیں100روپے کااضافہ جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤمیں105روپے اورکولگیٹ پامولیو کے بھاؤمیں50روپے کی نمایاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..