پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردات تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 49 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

بدھ 29 جون 2016 17:31

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 37700 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 49 ارب روپے سے زائد کا اضافہ جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 15.49 فیصد کم جبکہ 79.30 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکوری اور دیگرکئی مثبت اطلاعات کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے اور مقامی بروکریج ہاوٴسز توانائی ،ٹیلی کام ، فرٹیلائزر،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرگرم نظرآئے، جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس میں کی 37800 کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیا۔

(جاری ہے)

تاہم آخری سیشن میں اتار چڑھاوٴ کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس709.94 پوائنٹس اضافے سے 37786.57 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا ، جن میں سے 272 کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ، 49 کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص بھاوٴ میں استحکام رہا ۔ بدھ کو سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 49ارب 96 کروڑ 71 لاکھ 17ہزار 639 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 75کھرب 84 ارب 17 کروڑ 93لاکھ 45 ہزار 14روپے ہو گئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 13 کروڑ 42 لاکھ 75 ہزار 100 شیئرز رہیں، جو منگل کے مقابلے میں 2 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار شیئرز کم ہیں ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میز کی سرگرمیاں سرفہرست رہیں ، جس کے حصص کی قیمت 226.57 اضافے سے 7600.00 روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت 169.00 روپے اضافے سے4000.00 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 24.50 روپے کمی سے 945.00 روپے جبکہ فیروز 1888 کے حصص کی قیمت 17.44 روپے کمی سے 331.51 روپے پر بند ہوئی ۔ بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 466.94 پوائنٹس اضافے سے 21655.23 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1648.03 پوائنٹس اضافے سے 66172.07 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 500.25 پوائنٹس اضافے سے 25298.80 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ