لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کالاباغ ڈیم پر چیئرمین واپڈا کے نکتہ نظر کی حمایت کردی

بھوک ، قحط ،تباہی پھیلانے والے سیلابوں سے بچنے اور سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے کالاباغ ڈیم بنانا ضروری ہے کالاباغ ڈیم قلیل مدت میں باآسانی بن اور آپریشنل ہوسکتاہے‘صدر شیخ محمد ارشد اور سینئر نائب صدر الماس حیدر کا مشترکہ بیان

بدھ 13 جولائی 2016 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کالاباغ ڈیم کے متعلق چیئرمین واپڈا ظفر محمود کے نکتہ نظر کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھوک ، قحط ،تباہی پھیلانے والے سیلابوں سے بچنے اور سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے کالاباغ ڈیم بنانا ضروری ہے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد اور سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ ایک انتہائی اہم ادارے کے سربراہ ہر فورم پر کالاباغ ڈیم کی حمایت میں دلائل دے رہے ہیں ، ایسی شخصیات کو سپورٹ کرنا بہت ضروری ہے جو ملک کے لیے سوچتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اْن عناصر کے واویلے پر کان نہ دھرے جو صرف پاکستان کے حق میں مفید منصوبوں پر ہی شور مچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ہر سال سیلاب ملک میں تباہی مچاتے اور اربوں ڈالر کا نقصان پہنچاتے ہیں اور دوسری طرف ملک کو کئی دہائیوں سے توانائی کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا بہترین حل کالاباغ ڈیم ہے لیکن ایک مخصوص لابی اس کی مخالفت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر بھاشاڈیم کے خلاف بات نہیں کرتے کیونکہ وہ اچھی طرح آگاہ ہیں کہ موجودہ حالات میں بھاشاڈیم کی تعمیر بہت زیادہ مشکل ہے جبکہ کالاباغ ڈیم قلیل مدت میں باآسانی بن اور آپریشنل ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ کالاباغ ڈیم سے صرف ایک صوبے کو فائدہ ہوگا، کالاباغ ڈیم ایک قومی منصوبہ اور تمام صوبوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم جو بجلی پیدا کرے گا وہ نیشنل گرڈ میں جائے اور پورے ملک میں سپلائی ہوگی ، اسی طرح ذخیرہ شدہ پانی بھی سب کو فائدہ پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی بلاوجہ مخالفت کرنے والوں کو تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم ملک کو اْن سیلابوں سے تحفظ دینے میں مددگار ہوگا جو ہر سال ملک کو اربوں ڈالر نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ اس میں ذخیرہ شدہ پانی سال بھر زرعی شعبے کو مہیا کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی مدد سے صوبہ سرحد کی آٹھ لاکھ ایکڑ زمین کو زیرِکاشت لایا جاسکے گا جو دریائے سندھ کی سطح سے سو ڈیڑھ سو فٹ بلند ہے، یہ زمین اُسی صرف میں زیر کاشت لائی جاسکتی ہے جب دریا کی سطح بلند ہو اور یہ کالاباغ ڈیم کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ پچھتر سالوں کے دوران دریائے سندھ میں اوسط پانی 146ملین ایکڑ رہا ہے جبکہ سالانہ اوسطاً 35ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے حالانکہ یہ پانی ذخیرہ کرکے آبپاشی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کالاباغ مخالف عناصر کے شور پر کان نہ دھرے اور یہ منصوبہ جتنی جلد ممکن ہو مکمل کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی