زونگ پاکستان کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس سینماء کا آفیشل ٹیلی کام پارٹنر بن گیا

خوشی ہے بہترین 4G سروسز فراہم کرنیوالی کمپنی کو اپنا برانڈ پارٹنر مقرر کیا ہے، شہزاد سلیم چیئر مین نشاط چونیاں گروپ معاہدے سے انٹر ٹینمینٹ انڈسٹری میں جدت کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا

پیر 29 اگست 2016 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) زونگ اور یونیورسل سینما نے حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت زونگ امپوریئم مال لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس سینما کا آفیشل ٹیلی کام پارٹنر بن گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی اے کی جانب سے زونگ کی سروسز کو بہترین قرار دیا گیا تھااور یہی وجہ ہے کہ زونگ اس وقت بھی پاکستان کی سب سے وسیع 4G سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔

زونگ 3000 سے زائد 4G سائٹس کے ساتھ اپنے صارفین کو بہترین 4G سروسز فراہم کر رہاہے اور آنے والے دنوں میں اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دے گا۔امپوریئم مال کے1,800 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والے ان سینما ؤں میں سب سے زیادہ 9 سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان سکرینوں پر اب ناظرین جدید ترین سروسز اور سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں زونگ کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر کمرشل پلاننگ اینڈ بزنس سپورٹ مسٹر فو ڈا اورجنرل مینجر سنٹرل فیصل نثار کے علاوہ نشاط چونیاں گروپ کے چیئر مین شہزاد سلیم نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

اپنے خطاب میں نشاط چونیاں گروپ کے چیئر مین شہزاد سلیم جو یونیورسل سینما کے مالک ہیں،کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس سینما نے 4G سروسز فراہم کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی زونگ کو اپنا برانڈ پارٹنر مقرر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے سینما انڈسٹری میں مزید بہتری آئے گی جس کیلئے زونگ کی مینجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے۔زونگ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم اپنے صارفین کو 4G کی بہترین سروسز کی فراہمی کے ساتھ جدید ترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔یونیورسل سٹوڈیوز کے ساتھ اس معاہدے سے انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری میں جدت کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا جس سے مزید ناظرین سینما بینی کی جانب راغب ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..