پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں چین کے ٹیکسیشن ماڈل کے مطابق اصلاحات کر کے حکومت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے‘شاہ فیصل آفریدی

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء ) پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں چین کے ٹیکسیشن ماڈل کے مطابق اصلاحات کر کے حکومت اور عوام دونوں کو یکساں طور پر فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔میٹنگ کا انعقاد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے ساتھ موجودہ ٹیکس نظام کو درپیش مسائل اور بہتری کے امکانات پر غور کرنے کیلئے کیا گیا تھا ۔

فیصل آفریدی نے کہا کہ موجودہ ٹیکسیشن نظام، بالخصوص ٹیکسوں کی وصولی کے نظام میں انتظامی اصلاحات نہائت ضروری ہیں ۔اُنہوں نے میٹنگ کے دوران مجوزہ ٹیکس ریفارمز پر بریفنگ بھی دی ۔میٹنگ میں میں چیمبر کے سینئیر ایڈوائزر مسٹر وانگ زہائی اور مسٹر شیاؤ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

فیصل آفریدی نے بتایا کہ چین نے اپنے ٹیکسیشن نظام میں زبر دست اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن سے پاکستان بخوبی مستفید ہو سکتا ہے ۔

فیصل آفریدی نے بتایا کہ چین نے اپنے ترقیاتی ایجنڈے میں موثر ٹیکسیشن نظام کو مرکزی اہمیت دی اور وسائل کی عوام تک منتقلی کو ایک زبردست ٹیکس نظام کے تحت یقینی بنایا۔اُنہوں نے بتا یا کہ پاکستان کی کل آبادی میں 70 لاکھ افراد انکم ٹیکس ادا کرنے کے اہل ہیں جبکہ محض 0.3فیصد عوام ٹیکس ادا کر رہی ہے جو کہ دنیا میں اس وقت سب سے کم شرح ہے۔ فیصل آفریدی نے اس امر پر اظہار افسوس کیا کہ موجودہ ٹیکس نظام کاروباری برادری کو ہراساں کرنے کا ایک ذریعہ اور کرپشن سے پیسہ کمانے کا ایک طریقہ بن چکا ہے۔

چینی ٹیکسیشن ماڈل کا ذکرتے ہوے فیصل آفریدی نے بتایا کہ چین بہترین ٹیکسیشن نظام کے زریعے اپنی عوام کی تمام معاشرتی ضروریات کو بخوبی پورا کر رہا ہے جن میں صحت و تعلیم، بچوں اور بوڑھوں کی دیکھ بھال سے لے کر نوجوانوں کے روزگار سمیت تمام تر سہولیات حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی ہیں ۔فیصل آفریدی نے بتایا کہ ٹیکس بنیادی طور پر ترقی کے نتیجے میں بننے والی پراڈکٹ ہے لہٰذا حکومت کو اپنی ترقیاتی سرگرمیاں مزید تیز کرنی چاہئیں جس سے کہ خود بخود ٹیکس نظام مستحکم ہو گا ۔

اُنہوں نے کہا کہ چین کی طرح پاکستان کو بھی حقیقت پر مبنی ترقیاتی اہداف مقرر کرنے کی ضرورت ہے جن کا نحصار بین الاقوامی امداد پر کم اور ٹیکس ریونیو پر زیادہ ہو ۔میٹنگ کے اراکین کا نقطہ نظر بھی یہی تھا کہ کہ جو لوگ ٹیکس ادا کرنے کے اہل ہیں وہ باقائدگی سے ٹیکس ادا کریں تا کہ غریب عوام کو بے جا ٹیکسوں کے بوجھ سے نکالا جا سکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..