ایس ایم منیر نے کرپشن کا خاتمہ کرکے ٹی ڈیپ کی کار کر د گی کوعوامی خدمات والی کارکر دگی میں تبدیل کر دیا ہے‘رحمان عزیز

ملکی معیشت کی رفتار بڑھانے اور مسائل کے حل کیلئے قومی تاجر رہنما ؤں کا تفصیلی بزنس پلان جلد از جلد وزیر خزانہ کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا

جمعہ 16 ستمبر 2016 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے ٹی ڈیپ کے سی ای او ایس ایم منیر کی کاروباری برادری کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایس ایم منیر نے کرپشن کا خاتمہ کرکے ٹی ڈیپ کی کار کر د گی کوعوامی خدمات والی کارکر دگی میں تبدیل کر دیا ہے جس کی مثال پہلی کبھی نہیں ملتی،ایسی بہتر تبد یلی کی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تعریف کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایس ایم منیر ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہے جس کی شا ندار خدمات رہی ہیں،وہ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے فوائد بھی حاصل نہیں کئے جبکہ انہوں نے ملک کی درآمد بڑھانے میں نما یا ں کرادار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ایس اہم منیر ممتاز اور اعلی درجہ کے بزنس مین رہے ہیں اور انہوں نے ٹی ڈیپ میں کرپشن کا مکمل خا تمہ کر دیا ہے۔

رحمان عزیز نے کہا کہ ایس منیر نے ہر قسم کی ٹریڈ ایسو سی ایشنز کو بلا امتیاز پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کی و جہ سے مسا ئل کے حل کیلئے تفصیلی میٹنگ بھی منعقد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن قر یب ہیں ،اس لئے کچھ مفا د پر ست عنا صر نے معزز لو گو ں کے خلا ف امیج خراب کر نے کی مہم شروع کی ہے جو مجمو عی طورپر بظا ہر بزنس کمیو نٹی کی نما ئند گی نہیں کر تے۔

ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی، ایس ایم منیر جیسی شخصیات پر فخرکر تی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملکی معیشت کی رفتار بڑھانے اور مسائل کے حل کیلئے قومی تاجر رہنما ایک تفصیلی بزنس پلان بنائے گئے جو جلد از جلد وزیر خزانہ کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس میں گوادر اورسی پیک کی ترقی اور اس میں پاکستان کے نجی شعبہ کی بھر پور شرکت کیلئے سہولت مراکز قائم کئے جائے گئے۔

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل پوری طرح سے حل نہیں ہوئے ہین جس میں سرمایہ کاروں کے تحفظات ہیں جنہیں فوری دور کیا جائے۔یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم اور دیگر ممبران معیشت کی بحالی کیلئے تفصیلی پلان پر کام کر رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..