توانائی بحران ختم کرنے کیلئے حکومت کی سنجیدہ کوششیں قابل تعریف ہیں، وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان

نئے منصوبوں کیساتھ ٹرانسمیشن و ڈسٹریبیوشن سسٹم کو بہتر بنانا، بجلی کے بلوں کی وصولی ، چوری کی روک تھام اور سسٹم کے نقصانات پر قابو پانا ہو گا زبیر طفیل

اتوار 18 ستمبر 2016 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی ) نے کہا ہے کہ توانائی بحران ختم کرنے کیلئے حکومت کی سنجیدہ کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ نئے بجلی گھروں کے ساتھ پرانے بجلی گھروں کی اپ گریڈیشن اور بجلی کے ترسیل و تقسیم کے نظام کو بھی بھاری سرمایہ کاری کے ذریعے جدید بنایا جائے ورنہ قومی گرڈ میں اضافی بجلی شامل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

بجلی کا سال خوردہ ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم دو سال کے اندر اندر قومی گرڈ میں شامل ہونے والی تقریباً 13 ہزار میگاواٹ بجلی کو تقسیم و ترسیل کا اہل نہیں۔ یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ توانائی بحران کئی سال سے جی ڈی پی کی شرح کو متاثرکر رہاہے ۔

(جاری ہے)

ملک میں بجلی کی کمی اوسطاً 4 ہزار میگاواٹ ہے جوموسم گرما میں 7 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے جبکہ گیس کا شارٹ فال دو ارب مکعب فٹ ہے ۔

آبادی میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی گھریلو کھپت میں سالانہ دس فیصد اضافہ ہو رہا ہے مگر پیداوار میں اس رفتار سے اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کیلئے ساٹھ فیصد گھرانے یو پی ایس اور انورٹر استعمال کرتے ہیں جس سے بجلی کے آلات متاثر ہوتے ہیں اور اس کا خرچہ سالانہ تیس ارب روپے ہے جو بچایا جا سکتا ہے۔ زبیر طفیل نے کہا کہ توانائی کے نئے منصوبوں کے ساتھ ٹرانسمیشن و ڈسٹریبیوشن سسٹم کو بہتر بنانا، بجلی کے بلوں کی وصولی ، چوری کی روک تھام اور سسٹم کے نقصانات پر بھی قابو پانا ہو گا ورنہ صورتحال بہتر نہیں ہو سکے گی۔

اس وقت ملک میں چوبیس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی استعداد موجود ہے مگر پیدا کی گئی تمام بجلی کا نصف سسٹم کے نقصانات اور چوری کی نظر ہو جاتا ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز صارفین سے وصولیاں نہیں کر پاتیں جس پر قابو پایا جائے۔ بجلی کے نادھندگان میں سے نصف حصہ یعنی پونے چار سو ارب روپے مختلف سرکاری محکموں کے ذمہ ہیں جن سے وصولی مشکل ہے۔ اگر وصولیوں میں اضافہ اور چوری و لائن لاسز میں کمی نہیں کی گئی تو نئے منصوبے حکومت پر مالی بوجھ بن جائینگے اور گردشی قرضہ دگنی رفتار سے بڑھے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..