کاروبار کے بہتر فروغ کیلئے ایمپلائز اولڈ ایج بنیفٹ انسٹیٹیوٹ آئی ایٹ مرکز میں زیر التوا منصوبے جلد مکمل کرے،خالد اقبال ملک

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ آئی ایٹ مرکز میں ایمپلائز اولڈ ایج بنیفٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیر التوا منصوبوں کی وجہ سے اس تجارتی مرکز میں کاروباری سرگرمیاں بہت متاثر ہو رہی ہیں اور تاجروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں لہذا محکمہ ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے تا کہ اس اہم تجارتی مرکز میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایٹ مرکز اسلام آباد کا ایک بڑا تجارتی مرکز ہے جس سے ہزاروں تاجروں کا مستقبل وابستہ ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے اس تجارتی مرکز کی بہتر ترقی پر خصوصی توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایٹ مرکز کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر راجہ فیاض گل کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا اور خالد اقبال ملک کو چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

وفد میں گروپ چیئرمین ڈاکٹر ارشاد ، سینئر نائب صدر اوزیر بلوچ اور جنرل سیکرٹری زاہد قریشی بھی شامل تھے۔خالد اقبال ملک نے کہا کہ تاجر برادری کے اکثر مسائل سی ڈی اے سے تعلق رکھتے ہیں جن کے حل نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں لہذا شیخ انصر عزیز صاحب سی ڈی اے اور چیمبر کے نمائندگان پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دیں تا کہ مشترکہ کوششوں سے اہم مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اسلام آباد کی ترقی اور مقامی معیشت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا سی ڈی اے سمیت دیگر محکمے صنعت و تجارت کو دور پیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں جس سے کاروبار کو بہتر فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے موجودہ چیئرمین شیخ انصر عزیز خود ایک کاروباری شخصیت ہیں جو صنعت و تجارت کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

لہذا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسلام آباد کی مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں کی بہتر ترقی پر خاص توجہ دیں گے کیونکہ کاروبار کے ترقی پانے سے اسلام آباد بہتر ترقی کرے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آئی ایٹ مرکز سمیت دیگر تجارتی مراکز کو درپیش مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔

آئی ایٹ مرکز کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ فیاض گل اور جنرل سیکرٹری زاہد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ایٹ مرکز اسلام آباد کا ایک نیا تجارتی مرکز ہونے کے باوجود متعدد مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں کیس ہونے کی وجہ سے آئی ایٹ مرکز میں جاری ایمپلائز الڈ ایج بنیفٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے التوا میں پڑے ہوئے ہیں جو کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جبکہ بہت سے سرمایہ کاروں کا سرمایہ پھنسا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد انٹرنیشنل برانڈز آئی ایٹ مرکز میں موجود ہیں لیکن اس مرکز میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے کیونکہ سڑکیں اور فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں ، ٹیوب ویل کام نہیں کر رہے جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ ان مسائل کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ان مسائل کو حل کرانے میں تعاون کرے۔ فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاوید، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک، نائب صدر طاہر ایوب، سابق صدر اعجاز عباسی ، سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے سمیت دیگر ادارے آئی ایٹ مرکز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تا کہ اس علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..