کراچی اور اسلام آباد کے بعد فیصل آباد میں بھی تاجر پیشہ خواتین کی ترقی کیلئے وومن ایکس کے نام سے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے٬ گیرٹ ریبینک

پیر 24 اکتوبر 2016 23:04

فیصل آباد ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) قومی معیشت میں کاروباری خواتین کے کردارکو بڑھانے کیلئے کراچی اور اسلام آباد کے بعد فیصل آباد میں بھی تاجر پیشہ خواتین کی ترقی کیلئے وومن ایکس کے نام سے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کیلئے ورلڈ بینک مالی امداد مہیا کرے گا ۔یہ بات Enclude نامی تنظیم کے شعبہ انٹرپرنیورشپ کے ٹیکنیکل ٹیم لیڈر گیرٹ ریبینک نے پیر کے روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر احمد حسن سے ملاقات کے دوران بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ وومن ایکس کا منصوبہ ورلڈ بینک کی مالی امداد سے کراچی میں شروع کیا گیا تھا جس کیلئے انسٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے انٹرپرینوریل شپ اور مائنڈنگ ہر بزنس کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تاکہ منتخب کاروباری خواتین کی صلاحیتوں کو بڑھا کر ان کے کاروبار کو ترقی دی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام 2013-14 میں شروع کیا گیا اس دوران پہلے سے اپنا کاروبار کرنے والی خواتین کو اپنے کاروبار کی بہتری اور توسیع کیلئے ضروری تربیت دی گئی ۔

اس پروگرام کے پہلے مرحلہ میں 300 خواتین کو تربیت دی گئی ۔یہ مرحلہ کلاس روم تک محدود تھا جس کے بعد دوسرے مرحلہ میں انڈسٹریل سپورٹ اور تیسرے مرحلہ میں انہیں آزادانہ طور پر بزنس پلان تیار کرنے کا اہل بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام اس سال ختم ہو رہا ہے جس کے بعد ایسے پروگرام لاہور ٬فیصل آباد اور اس کے بعد سیالکوٹ میں بھی شروع کئے جائیں گے اور اس دوران مجموعی طور پر 400 خواتین کو تربیت دی جائے گی ۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر انجینئر احمد حسن نے اس منصوبے کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ اس کی کامیابی کیلئے چیمبر ورلڈ بینک سمیت تمام متعلقہ مائیکرو فنانس اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں سے تعاون کرے گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کل ممبروں کی تعداد پانچ ہزار ہے جب کہ ان میں خواتین ممبروں کی تعدا صرف 83 ہے جن میں سے 68 کا تعلق ایسوسی ایٹ جبکہ 15 کا کارپوریٹ کلاس سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کاروباری سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں مگر اس تناسب سے خواتین تاجروں کی تعداد بہت کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت خواتین کی ایک بڑی تعداد شہر کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم ہے جن کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکریوں کی بجائے اپنے کاروبار شروع کرنے چاہیئں اور اس سلسلہ میں وومن ایکس ا ن کیلئے ایک انوکھا اور انتہائی مفید منصوبہ ثابت ہو گا ۔

انجینئر احمد حسن نے کہا کہ چیمبر کے ممبران کے علاوہ بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد کاروبار سے وابستہ ہے لیکن چھوٹے کاروبار کی وجہ سے وہ چیمبر کی ممبرنہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کو تربیت دے کر جہاں ان کے کاروبار کو توسیع دی جا سکتی ہے وہاں ان کے لیے مزید آسانیاں بھی پیدا کی جا سکتی ہیں ۔سابق صدر انجینئر رضوان اشرف نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی خواتین انٹرپرنیور بارے قائمہ کمیٹی بہت متحرک اور فعال ہے جس کی مشاورت سے جہاں موجودہ کاروباری خواتین کو انکی ضرورت کے مطابق تربیت دی جا سکتی ہے وہاں ا ن کی مجموعی کارکردگی کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وومن ایکس ایک اچھوتا پروگرام ہے اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری یقیناً اس کی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کرے گی ۔اس موقع پر ایف ڈی اے کے انجینئر شاہد گل اور اپپٹما کے سابق چیئرمین حبیب گجر اور مجتبیٰ حسن شامل تھے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..