لاہور چیمبر اور ویہائی چیمبر چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب میں کاروباری ماحول سے چینی تاجروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے٬ عبدالباسط چینی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کو تیار ہیں٬ سربراہ چینی وفد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:04

لاہور۔ 29اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ویہائی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری٬ چین نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے دونوں چیمبرز تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط جبکہ ویہائی چیمبر کے صدر کائی ژیائومنگ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے٬ اس موقع پر بارہ رکنی چینی وفد نے پاکستانی تاجروں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز بھی کیں٬ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید٬ ذیشان خلیل٬ اویس پراچہ٬ میاں محمد نواز٬ محمد ارشد چودھری٬ ندیم قریشی٬ طاہر منظور چوھری اور سابق نائب صدر ناصر سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ وفد کا دورہ٬ مفاہمتی یادداشت اور بی ٹو بی میٹنگز دوطرفہ تجارت کے فروغ اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع ڈھونڈنے میں مدد فراہم کریں گی٬ انہوں نے کہا کہ چین سے تجارتی وفود کی آمد میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان چینی تاجروں کی اولین ترجیح ہے٬ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاروباری ماحول انتہائی بہترین اور سرمایہ کار دوست ہے جس سے چینی تاجروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے٬ انہوں نے کہا کہ اگرچہ باہمی تجارت بڑھ رہی ہے لیکن دونوں ممالک کی پوٹینشل اس سے کہیں زیادہ ہے٬ انہوں نے کہا کہ قالین٬ لیدر٬ لیدر مصنوعات٬ آلات جراحی٬ کھیلوں کا سامان٬ پھل٬ سبزیاں٬ چاول٬ فارماسیوٹیکل اور کپاس سمیت پاکستانی مصنوعات معیار کے حوالے سے بہترین ہیں لہذا چینی درآمد کنندگان کو یہ اشیاء پاکستان سے ترجیحی بنیادوںپر منگوانی چاہئیں۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تاجر تعمیرات٬ ہوٹل٬ سیاحت٬ ایس ایم ایز٬ کمپیوٹر٬ ٹیکسٹائل٬ گارمنٹس٬ کارپوریٹ فارمنگ٬ سی فوڈ٬ فوڈ پراسیسنگ٬ بینکنگ اینڈ فنانس٬ لائٹ انجینئرنگ وغیرہ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کا آغاز کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کو چینی مدد کی اشد ضرورت ہے٬ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے جبکہ چین اس شعبے میں وسیع مہارت رکھتا ہے٬ اگر اس شعبے میں مشترکہ منصوبہ سازی کی جائے تو اس سے دونوں ممالک کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا٬ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھنے سے نہ صرف مقامی ضرورت پوری ہوگی بلکہ اضافی پیداوار چین کو بھی برآمد کی جاسکے گی٬ انہوں نے کہا کہ سی فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں بھی دونوں ممالک مل کر کام کرسکتے ہیں٬چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ چینی تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ سازی کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں٬ چینی تاجر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کو تیار ہیں٬ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کرے گی بلکہ ایشیاء میں ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..