کارکن 2018کے انتخابات کو چیلنج سمجھ کربھرپورتیاریاں شروع کردیں، اسد اللہ بھٹو

جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد دعوت وتبلیغ اوراصلاح معاشرہ کے ساتھ اللہ کی حاکمیت یعنی اقامت دین ہے

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ کارکن 2018کے انتخابات کو چیلنج سمجھ کربھرپورتیاریاں شروع کردیں،جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد دعوت وتبلیغ اوراصلاح معاشرہ کے ساتھ اللہ کی حاکمیت یعنی اقامت دین ہے۔باغ جناح میں دورورزہ سندھ ورکرزکنونشن کی کامیابی اوربھرپور عوامی شرکت سے کارکنان اورقیادت کو امید وحوصلہ ملا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے تحت قباء آڈیٹوریم میں سندھ ورکرزکنونشن کی مختلف کمیٹیوں کے منتظمین کے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سیجماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب امیرمحمدحسین محنتی،جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے منتظمین کا شکریہ اورسندھ کا روایتی تحفہ اجرک اورٹوپی بھی پیش کی۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اللہ کے باغی حکمرانوں سے نجات اور نیک لوگوں کے حوالے اقتدار اوراللہ کی زمین پر اللہ کانظام نافذ کرنے کے سوادنیا کوامن وانصاف اورانسانیت کو چین وسکون نہیں مل سکتا۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ ایثاروقربانی کے جذبہ کے بغیربھترنتائج کا حصول ناممکن ہے،اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اورکارکنان کی شب وروز محنت کے نتیجے میں ہی باغ جناح میںایک کامیاب سندھ ورکرزکنونش کا انعقاد ممکن ہوسکا۔

انہوں اجتماع کی میزبانی کرنے والے کراچی کی قربانیوں ومحنت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن اورآئینی جدوجہد پریقین رکھتی ہے۔جماعت اسلامی ہی سندھ میں حقیقی تبدیلی کے لیئے جدوجہد کررہی ہے،امیرحلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کامیاب سندھ ورکرزکونشن کا انعقاد کرکے جماعت اسلامی نے ثابت کیا یہاں کوئی خلا نہیں ہے،ہماری دیانتدارقیادت سب کے سامنے ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہاکہ اللہ کے فضل سے ہی اس مشکل مرحلے کوطئے کیا،نظم صوبہ کا ہمیں مکمل اعتماد اورتعاون حاصل رہا،تاہم یہ کراچی جماعت کا پہلا اورنیا تجربہ تھالیکن ہم نے پوری کوشش کی تھی کہ شرکائے اجتماع کوتمام ضروری انتظامات اور سہولتیں مہیا کی جائیں۔

نائب امراء حافظ نصراللہ عزیز،پروفیسرنظام الدین میمن۔عبدالغفارعمر،نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی،عظیم بلوچ اورقیم حلقہ کراچی عبدالوہاب بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ