آزادانہ تجارت کے معاہدوں سے تجارتی خسارہ بڑھ گیا،چین سے تجارت میں خسارہ بارہ ارب ڈالر تک جا پہنچا ،کاروباری برادری کی سفارشات کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا بیان

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ تجارتی معاہدے کرنے والے افسران کی نا اہلی نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ مختلف تجارتی معاہدوں سے پاکستان کی صنعت و زراعت کوسالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جبکہ ایف بی آر کو محاصل کی مد میں چالیس ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

تمام تجارتی معاہدوں پر از سر نو غور کیا جائے اور جن ملکوں سے آزادانہ تجارت کے معاہدوں پر مزاکرات ہو رہے ہیں انھیں موخر کر کے کاروباری برادری کی رائے لی جائے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ چین سے تجارت میں پاکستان کا خسارہ چار ارب ڈالر سے تجاوز کر کے بارہ ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ مختلف مقامی شعبوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے کیونکہ وزارت تجارت کے افسران کاروباری برادری سے مشاورت کرنے کے بجائے یکطرفہ فیصلے کرنے کے عادی ہیں جس سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ تجارتی خسارہ بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ترکی تھائی لینڈ اور کوریاسے آزادانہ تجارت کے معاہدوں کی دوبارہ پڑتال کی جائے اور نجی شعبہ کی سفارشات کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ چین سے آزادانہ تجارت کے معاہدے نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جبکہ ملیشیاء ، سری لنکا اور اندونیشیا سے کئے گئے معاہدوں سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ تمام تجارتی معاہدوں میں مزاکرات کرنے والے وزارت تجارت کے افسران ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ میں مسلسل ناکام ہو رہے ہیں جسکی تحقیقات کی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..