آزادی کشمیر کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔۔تحریر ریاض احمد شاہین

کیا آزادی حاصل کرنا جرم ہے جس کی پون صدی سے بھارت ان کو سزا دیتا آرہا ہے مگر کشمیریوں کے بلند حوصلے دیکھ کر پاگل ہو جاتا ہے اور انسانیت سوز کارروائیوں کو معمول بنا رکھا ہے بھارت کو جان لینا چاہیے جنگ سے کشمیر کو ہڑپ نہیں کیا جا سکتا

جمعہ 23 اگست 2019

azadi Kashmir ki tehreek ko dabaya nahi ja sakta
پاکستان نے بھارتی آئین میں ترمیم کے تمام قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے معاملہ کو عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی ۹ ستمبر کو عالمی انسانی حقوق کمیشن میں اُٹھانے کی ٹھان لی ہے پاکستان کی یہ سوچ مثبت ہے اس تما م عالمی قوتوں کو ایک پھر پیغام دیا ہے مذاکرات اور قانون کی پاسدار ی پر یقین رکھتا ہے جنگ سے تنازعات حل نہیں ہوتے مگر اس پر جنگ مسلط کی گئی تو وہ بھر پور انداز اور قوت کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔


 مذاکرات کی پیش کش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلہ کے بعد سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں پر بھارتی درندوں کے انتہا کے ظلم وستم کی آواز ہر فورم پر اُٹھانے کاسلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ ممالک کی حمایت حاصل کر کے جمہوریت کا علمدار کے اصلی چہرے کو بے نقاب کرنا ہو گا بھارتی اگر تاریخ عالم پر نگاہ ڈالیں ان کے سامنے یہ ہی آئے گا آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا کشمیریوں پر سفاکانہ ظلم قتل و غارت کے باوجود پون صدی سے آزادی کیلئے ان کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکا انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے کشمیر آزاد ہوگا عالمی قوتوں کو کشمیر یوں کے قتل عام ان کو بے گھر کرتے اور کشمیر میں کرفیو خوراک ادویات نہ ملنے کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کو بھی کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل کرنے کیلئے اثر ورسوخ استعمال کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ کے منڈالتے خطرات کو بھی پیش نظر رکھنا ہو گا عالمی قانون کے تحت کشمیر میں مسلح مزاحمت کی مدد جائز بھی ہے بھارتی عزائم کو دیکھتے حقیقت پسندانہ ہو کر سفارتکاری میں جارحانہ انداز اپنانا دونوں محاذوں پر چوکنا رہنا ہوگادوسری طرف کشمیر میں کرفیواور بھارت کے سخت اقدامات کے باوجود بھی کشمیریوں کے مظاہرے عالمی قو تو ں کیلئے پیغام ہیں تحریک آ زادی کشمیر کو دیایا نہیں جا سکتا عالمی برادری کو بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے ہمارے اندورنی حالات کو نہ دیکھیں کشمیر کے مسئلہ پر پوری قوم افواج پاکستان اور حکومت اپوزیشن ایک پیج پر ہیں اور کشمیریوں کا ساتھ بھرپور انداز میں دیں گے دیکھا جائے تو بھارت کشمیر میں اخلاقی جنگ تو ہار چکا ہے عالمی میڈیا میں بھی انسانیت سوز کردار کو پیش کیاجا رہا ہے جن کو دیکھ کر انسان کانپ اُٹھتا ہے اس کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے آزادی کے لئے بلند اور آزادی کا پرچم تھامے ہوئے ہیں مالی جانی قربانیاں دیتے کشمیریوں کا سوال عالمی قوتوں سے بھی کرتے آرہے ہیں۔

 کیا آزادی حاصل کرنا جرم ہے جس کی پون صدی سے بھارت ان کو سزا دیتا آرہا ہے مگر کشمیریوں کے بلند حوصلے دیکھ کر پاگل ہو جاتا ہے اور انسانیت سوز کارروائیوں کو معمول بنا رکھا ہے بھارت کو جان لینا چاہیے جنگ سے کشمیر کو ہڑپ نہیں کیا جا سکتا پاک افواج جو اعلی صلاحیتوں کی مالک اور بھر پور منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھی ہے اس کو جنگ کی صورت میں منہ کی کھانی پڑے گی جنگ سے ایسے تنازعہ کا حل نہیں جنگ کو کوئی بھی جیت نہیں سکا جنگ تباہی کا نام ہے اقوام کی ترقی خوشحالی پیچھے چلی جاتی ہے بہتر تو یہ ہے کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحد کی قرار داد کے مطابق حل کرانے کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور خطے کو جنگ کی لپیٹ میں آنے سے بچایا جائے بھارت جو بھی کر لے کشمیر آزاد ہوگایہ ہی کشمیریوں کی پکار ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

azadi Kashmir ki tehreek ko dabaya nahi ja sakta is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 August 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.