
اپوزیشن جماعتوں کا کسی ایک نکتے پر جمع ہونا محال
بظاہر ڈان لیکس پر تنازعہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے لیکن اپوزیشن حیران و ششدر ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان ڈان لیکس پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازعہ کا ڈراپ سین کیسے ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ پیپرز لیکس پر دئیے گئے فیصلہ میں
ہفتہ 20 مئی 2017

بظاہر ڈان لیکس پر تنازعہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے لیکن اپوزیشن حیران و ششدر ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان ڈان لیکس پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازعہ کا ڈراپ سین کیسے ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ پیپرز لیکس پر دئیے گئے فیصلہ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ”نا اہل “ قرار دلوانے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن بالخصوص تحریک انصاف نے ڈان لیکس پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے نتیجے میں کسی غیر آئینی اقدام کیلئے” امیدیں “لگا رکھی تھیں لیکن اسے اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وزیر اعظم محمد نواز شریف کی عوامی جمہوریہ چین اور ہانگ کانگ کے دورے پر روانگی سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات کے بعد ڈان لیکس پر تمام معاملات طے پا گئے۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کی قیادت حکومت پر تنقید کی دوڑ میں سب سے آگے نکلنے کے شوق میں بعض اوقت فاش غلطیا ں کرتی رہتی ہے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے چین میں پاکستانی وفد کی پرانی تصویر ٹویٹ کردی ، شیریں مزاری نے طارق فاطمی کی 29دسمبر2016کے اجلاس کی پرانی تصویر ٹوئٹ کردی ، شاہ محمود قریشی نے بغیر تحقیق اسمبلی میں پرانی تصویر پر تقریر کرڈالی جبکہ طارق فاطمی چین جانے والے موجودہ سرکاری وفد کا حصہ نہیں تھے۔شیریں مزاری نے ٹویٹ میں لکھا کہ ”حکومت قوم کو دھوکہ دے رہی ہے“ جبکہ شیریں مزاری نے چند گھنٹوں کے اندر اپنا ٹویٹ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔شاہ محمود قریشی کو جب حقائق کا علم ہوا توان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ ا طارق فاطمی کی پرانی تصویر کو حالیہ دورہ قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے جس پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ایک ذمہ دار اور تجربہ کار رکن قومی اسمبلی ہیں ان کا طارق فاطمی کے دورہ چین سے متعلق غلط اطلاع پر ایوان میں تقریر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔امید ہے کہ وہ اپنے بیان پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایوان میں اپنا بیان واپس لیں گے شاہ محمود قریشی کے ایوان میں طارق فاطمی کے حوالے سے بیان پر رد عمل پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک سینئر سیاستدان ہونے کے ناطے شاہ محمود قریشی کو اپنے نمائندوں کی اصلاح کرنی چاہیے نہ کہ جھوٹ کی اندھی پیروی کی جائے۔ اگر شاہ محمود قریشی کو آئندہ سرکاری معلومات چاہیے ہوں تو وزارت اطلاعات ان کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Opposition Jamatooon Ka Kissi Aik Nuqte Per Jama Hona Mahaal is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 May 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.