
وفاقی سالمیت خطرے میں!!!
جمعرات 14 فروری 2019

عائشہ نور
(جاری ہے)
پہلانقصان یہ کہ وفاق کمزور ہوا ہے۔ ٹیکسیشن کے معاملات میں مرکز کے اختیارات محدود ہونے سے مرکز کا بیرونی قرضوں پر انحصار بڑھا ہے۔ انکم ٹیکس اور ایگریکلچرانکم ٹیکس اکٹھا کرنے اور خرچ کرنے کا اختیار مرکز کے پاس ہی ہونا چاہیے تاکہ مرکز مالی طورپر کمزور نہ ہو۔ دوسرا نقصان یہ ہوا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم سے صوبوں کو جو بے تحاشا مالی وسائل منتقل ہوئے ہیں , وہ سیاسی اشرافیہ کی جیبوں میں گئےہیں اور کرپشن بڑھی ہے۔ تیسرے یہ کہ اٹھارہویں ترمیم کے نتیجے میں انتظامی عدم توازن پیدا ہوا ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے صوبوں کو منتقل ہونے سے مزید بدانتظامی پیدا ہوئی ہے۔ چوتھا یہ کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں نے اختیارات اور وسائل تو مرکز سے حاصل کرلیے مگر اسی اصول کے تحت اختیارات اور وسائل اضلاع , تحصیل اور یونین کونسلوں کو نہیں ملے۔ اٹھارہویں ترمیم سے عملاً مالیاتی امور میں صوبائی اجارہ داری قائم تو ہوگئ مگر اس کے باوجود صوبوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ این ایف سی کی طرح پی ایف سی کا اجراء نہ ہوپانا بھی باعثِ تشویش ہے۔ بجاطور پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مالیاتی امور میں صوبائی اجارہ داری سے عام آدمی کو کیا فائدہ حاصل ہوا؟؟؟ اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی کے نام پر صوبائی اجاراداری نقصان دہ عمل ہے۔ لہذٰا اٹھارہویں ترمیم کی حامی مرکز گریز قوتوں کاطرزعمل افسوسناک ہے۔اب جبکہ پی ٹی آئی حکومت اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کے خلاف لانگ مارچ کی دھمکی کافی تعجب خیز ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کیسے صوبائی خود مختاری کی وکالت کےلیے خود کو اہل سمجھتی ہے؟؟؟ جبکہ پی پی پی اندرون سندھ غریب عوام کی حالات زار نہ بدل سکی ۔ کیا پی پی پی قیادت حکومت سندھ کی مالیاتی بے ضابطگیوں سے یکسر لاعلم ہے؟؟؟ کیا پی پی پی قیادت کو سندھ کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں کی حالتِ زار کا علم نہیں ؟؟؟ کیا پی پی پی قیادت کو سندھ کے سرکاری ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کی حالتِ زار کا علم نہیں ؟؟؟ کیا پی پی پی قیادت کو تھر کے قحط زردہ علاقے میں پھیلے ہوئے موت کے سائے کا علم نہیں ؟؟؟ یہ سب کچھ ہوتا رہا مگر سندھ سرکار خاموش تماشائی بنی رہی ۔ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے مالیاتی امور میں صوبائی اجارہ داری قائم ہونےکا فائدہ صرف سندھ سرکار نے اٹھایا مگر غریب آدمی کو کوئی ریلیف دینے کی زحمت گوارا نہیں کی گئ ۔ اٹھارہویں ترمیم کے باوجود سندھ سرکار عوام کوتعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں یکسر ناکام رہی ۔ تھر کے قحط زدہ علاقے میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے اور غذائی قلت کے سبب اموات ہوتی رہیں مگر سندھ سرکار صورتحال پر قابو پانے میں تاحال ناکام نظر آتی ہے۔ پی پی پی قیادت کے پاس ایسا کون سا جواز باقی رہ جاتا ہےجسے پیش کرکے یہ ثابت کیا جا سکے کہ پی پی پی نے اٹھارہویں ترمیم سے سندھ کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کےاہداف حاصل کرلیےہیں , اورپی ٹی آئی حکومت اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ کرکے سندھ کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جبکہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے کیونکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سے سندھ سرکار کے محکموں میں بدعنوانی بدستور برقرار رہی ۔ لہٰذا پی پی پی قیادت اپنی ناقص کارگردگی چھپانے کےلیے صوبائی خود مختاری کی آڑ لینے سے گریز کرے اور زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عائشہ نور کے کالمز
-
میرا حجاب ، اللہ کی مرضی!!!
منگل 15 فروری 2022
-
غلام گردش!!!
بدھ 2 فروری 2022
-
صدائے کشمیر
اتوار 23 جنوری 2022
-
میرا سرمایہ ، میری اردو!!!
بدھ 12 جنوری 2022
-
اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی
بدھ 29 دسمبر 2021
-
ثقافتی یلغار
پیر 20 دسمبر 2021
-
"سری لنکا ہم شرمندہ ہیں"
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
چالاکیاں !!!
ہفتہ 27 نومبر 2021
عائشہ نور کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.