
رمضان مبارک۔۔برکتیں کیسے سمیٹیں
جمعہ 24 اپریل 2020

انجینئر مشتاق محمود
(جاری ہے)
۔ورنہ داستان تک نہ رہے گی داستانوں میں۔۔۔
کورونا وباء کی زد میں اس سال دنیا میں ماہ مبارک کی بر کتیں سمیٹنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے، اس حوالے سے انفرادی اور اجتماعی طور ہم سب کی ذمہ داریاں وسیع ہیں۔
اسکے علاوہ تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ تمام افراد خصوصا حریت لیڈر شپ کی ذمہ داریاں وسیع ہیں کہ ظالم، جابر کے علاوہ مکار و چالاک دشمن کی چالبازیوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے دل، آنکھوں کے ساتھ اپنے دماغ بھی کھلے رکھیں، دشمن کے منفی عزائم کے علاوہ دشمن سے بہت کچھ سیکھنے کی بھی ضرورت ہے۔ اپنے جال میں پھنسانے کیلئے ظلم و جبر کے علاوہ، شاہراہ حق پربربریت کے علاوہ اپنے جال میں پھنسانے کیلئے بڑے پیمانے پر لالچ کا حربہ بھی استعمال کرتے ہیں، میں خود حالات کا گواہ ہوں اوریہ اللہ کا کرم ہے اپنا ذاتی کوئی کمال نہیں ،کہ میں نے دوگنا آفر دیکر دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئے۔ کئی تحریک دوستوں نے مجھے آگاہ کیا کہ بھارت لالچ سے حق سے باطل کی طرف جانے کی ترغیب دے رہا ہے۔لیکن اسکے باوجود کشمیری مادی اقدار کو ٹھکرا کر تحریک کی آبیاری کررہے ہیں ۔آٹے میں نمک کے برابر افراد کے ذاتی مفادات عزیز ہو سکتے ہیں مگر من حیث القوم جانی قربانیوں کے علاوہ مالی قر بانیاں وسیع ہیں۔حریت قائدین کے حوالے سے بھارتی منفی پروپگنڈہ کے بر عکس ہمیں اپنے لوگوں پر زیادہ اعتبار ہو نا چا ہئے اسلئے کہ بھارتی حکمران اور انکامخصوص میڈیا اپنے خفیہ اداروں کے اشاروں پر چلتے ہیں،اور اپنے عوام اور دنیا کو پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے گمراہ کر نے میں مصروف ہیں،بھارتی میڈیا مسلمانوں اور حق پر مبنی تحریک آزادی کو دبد نام کر نے میں لگا ہے،یہ بد قسمتی ہے کہ اس منفی پروپگنڈے کے توڑ کیلئے پاک وطن یا آزاد کشمیر میں موثر نظام نہیں ہے، پاک میڈیا میں بھی کشمیر میں بھارتی بر بریت کو دنیا کے سامنے پیش کر نے کیلئے پی ٹی وی طرز پرپروگرام پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ بھارتی پروپگنڈے کے حوالے سے ، عرض ہے کہ دشمن تحریک آزادی کے اس نازک موڑ پر ہمیں ایک دوسرے کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کر نے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ بھارتی چالوں اور سازشوں کو مشترکہ طور ناکام بنانا ہم سب کا قومی فریضہ بھی ہے
مغربی ممالک کی تعصب پر مبنی خارجہ پالیسیوں سے اختلاف کی گنجائش ہے مگر انکاداخلی نظام مسلم ممالک سے زیادہ شریعت کے اساسی اصولی کے قریب ہے ،اور مفکراسلام اور انقلابی شعراء مولانا حالی کہنے پر مجبور ہو ئے۔۔ شریعت کے جو ہم نے پیمان توڈے۔ وہ لے جا کے اہل مغرب نے جوڈے۔مسلمان کو دنیا میں امامت کیلئے نامزد کیا گیا ہے مگر اپنے ایمان کے اساس علم و دانش سے دنیا کی کایا پلٹنے والی قوم مسلمان اب حکمت سے رشتہ توڑ کر جدید ٹکنالوجی میں مغرب پرمنحصر ہے،اس حوالے سے دشمنوں کی سازشوں کے ساتھ ہماری اپنی غفلت کا بھی بہت زیادہ عمل دخل ہے۔زندگی کے اتار چڑھاؤ میں بحثیت ایک سیاسی تجزیہ نگار میری را ئے میں ہمارے آپسی ٹکراؤ کی بنیاد ہماری یہ ضد ہے کہ کسی بھی شریعی یا سیاسی اختلافی رائے پر ہم دوسروں کی رائے کو غلط اور غیر شریعی قرار دیتے ہیں، حالانکہ مسلمانوں کا ایک اللہ ایک رسول ﷺ اور ایک روحانی کتاب ہے، دوسرے مذاہب کی طرح آپسمیں بنیادی طور اتنا زیادہ اختلاف نہیں ہے ، مگرمسلم دشمنوں کے اشاروں پر مسلم سٹیٹ اور نان سٹیٹ کے ذریعے اسی ضد کی بنیاد پر کئی ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، اسکے باوجود روحانی طور مسلمانوں کو ایک ہی جسم کا انگ قرار دیا گیا ہے۔یہ اللہ کا کر م ہے کہ کشمیری من حیث القوم بھارت کے خلاف پر امن جد جہد اور دیگر محاذوں پرڈٹے ہو ئے ہیں اوربھا رت کے خلاف جنگ میں ہر محا ذ مضبوط ہو تا جارہا ہے ، لہذاایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے جابر و ظالم دشمن کے خلاف کو ہرانا ہے، حکمت و دانش سے اقوام عالم میں اپنے اصو لی موقف کی بھر پو ر اندا ز میں تر جما نی کی ضرورت ہے ،تا کہ بھار ت کو مسلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا میں تن تنہا کیا جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انجینئر مشتاق محمود کے کالمز
-
قائد اعظم کے مضبوط پاکستان کی شہ رگ
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
27اکتوبر برصغیر کیلئے یوم سیاہ کیوں؟
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
رحمت اللعالمین ﷺکی اطاعت و اتباع اور غیر مسلم اکابرین کی حمد و ستائش
جمعرات 21 اکتوبر 2021
-
نئی راہیں و آگاہی مہم ، مسئلہ کشمیر کا حل
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
-
یوم دفاع اور پاک فوج کی ذمہ داریاں
پیر 6 ستمبر 2021
-
عالمی دباؤ کا مستحق کون ،طالبان یابھارت ؟
بدھ 25 اگست 2021
-
طالبان فوبیا ، مغرب اور بھاڑے کی مجبوری
ہفتہ 21 اگست 2021
-
14اگست یوم آزادی تجدید عہد۔۔۔۔۔۔
ہفتہ 14 اگست 2021
انجینئر مشتاق محمود کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.