وزیر اعظم پاکستان نے اقوامِ عالم کو مقبوضہ کشمیر کا آئینہ دکھادیا

پیر 30 ستمبر 2019

Gul Bakhshalvi

گل بخشالوی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال او رعالمی دنیا میں دین مصطفےٰ کے پروانوں کے خلاف مغرب کی دہشت گردی کے خلاف اُن ہی کی زبان میں خطاب کرکے مغربی دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار لی بھٹو کے بعد اقوامِ متحدہ کی تاریخ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی دوسری تقریر ہے جس پر نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان دشمن قوتوں نے بھی تسلیم کر لیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان دورِحاضر کے عظیم لیڈر عالمِ اسلام کے علم بردار اور وہ عوامی قائد ہیں جس نے بلاخوف وخطر اقوامِ عالم کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی پر مغربی دنیا کی خاموشی کو آئینہ دکھایا ۔

عمران خان کی تقریرکے بعد ترکی کے قابل فخر دنیائے اسلام کے عظیم رہنماطیب اردگان نے عمران خان کو بڑے جذباتی انداز میں گلے لگایا ۔

(جاری ہے)


اقوامِ متحدہ کے بھرپور اجلاس میں 50منٹ تک کی تقریر میں عمران خان نے عالمی قوتوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر وہ تاریخی اظہار خیال کیاجس پر نہ صرف مقبوضہ کشمیر کی مظلوم اور مجبور عوام نے جشن منایا بلکہ پاکستان بھر کی عوام او رمیڈیا کیساتھ عالمی میڈیا میں بھرپور انداز میں عمران خان کی تقریر کو سراہا گیا ۔

دنیا بھر کے صاحبان ضمیر لوگوں اور اخبارات نے تسلیم کیا کہ اقوامِ متحدہ میں پہلی بار آزادی ٴکشمیر کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے بھرپور آواز اُٹھائی ۔وزیر اعظم کی شاندار اور جاندار تقریر کو ڈیلی ٹیلی گراف ،وائس آف امریکہ ،واشنگٹن پوسٹ ،رائٹرز ،گا رجین اور دیگرعالمی نیوز ایجنسیوں نے بھرپور کوریج دے کر عمران خان کی صدائے حق کو تقویت دی ۔

وزیر اعظم عمران خان کے اظہار خیال سے قبل بھارت کے نریندر مودی 17منٹ کی تقریر کرکے بھاگ گیا اس لیے کہ اُس کے پاس مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم سے متعلق نہ تو کوئی جواز تھا اور دفاع کیلئے الفاظ جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے کئی دہائیوں کے بعد کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا میں نہ صرف بڑے وقار سے پیش کیا بلکہ مغربی دنیا کو آئینہ دکھادیا ۔
عمران خان نے کہا یو این او ،امریکہ ،برطانیہ ،روس اور دیگر طاقتور قوتوں کو علم ہے کہ بھارت میں کس یزید کی حکمرانی ہے مقبوضہ کشمیر میں 53دنوں کے کرفیو کے دوران کشمیر کی معصوم عوام کس اذیت سے زندگی جینے پر مجبور ہے لیکن اقوامِ عالم کی خاموشی بے حسی کی انتہا ہے لیکن اگر بھارت کے انسانیت سوز سلوک کے باوجود مغربی دنیا خاموش رہی اور ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کی عوام اور افواجِ پاکستان آخری دم تک لڑیں گے ۔

دین مصطفےٰ کی آبیاری اور شمع رسالت کے پروانوں کو دنیا جانتی ہے کہ محمد مصطفےٰ کا مقام مسلمان کے دل میں کیا ہے دین مصطفےٰ پر اُنگلی اُٹھانیوالے بخوبی جانتے ہیں ہم مقبوضہ کشمیر میں 80لاکھ کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم وستم کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں او راُس وقت تک ساتھ دیں گے جب تک کشمیر پر آزادی کا پرچم نہیں لہرایا جاتا ۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کو خبردار کر رہا ہوں کہ جس دن کشمیری قوم کو مقبوضہ کشمیر کی قید سے آزاد کیا جائے گا کرفیو ہٹے گا تو کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گے بدترین خون ریزی ہوگی ۔اقوامِ عالم کو انسانیت کے دفاع کیلئے مظلوم انسانیت کی آواز ِحق میں اُن کا ساتھ دینا ہوگا۔
اقوامِ متحدہ میں عمران خان کی تقریرپر پاکستانی عوام نے وزیر اعظم پاکستان کے جرأتمندانہ اقدام پر کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ۔عمران خان نے کہا تھا میں قوم کو نہ تو جھکنے دوں گا اور نہ بکنے دوں گا میں امریکہ میں امداد کی خیرات مانگنے نہیں آیا ۔امریکہ سے برابری کی سطح پر آگے بڑھنے کا پیغام دینے آیا ہوں ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :