
ایاز صادق نے افواجِ پاکستان کی بہادری کی تاریخ کو مسخ کیا
بدھ 4 نومبر 2020

گل بخشالوی
جانے ہم پاکستان کے عوام اپنے پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف دشمن کی زبان میں بات کرنے والے مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں کو کیوں نہیں سوچتے ہر باشعور پاکستانی بخوبی جانتا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی ہم آواز مسلم لیگی قیادت تحریکِ انصاف کی حکمرانی سے اختلافات میں قو می وقار کو مجروح کر رہے ہیں اس کے باوجود مسلم لیگ کے شیدائی ان کے بیانیہ کو تقویت دے رہے ہیں یہ قوم پرستی تو نہیں بلکہ شخصیت پرستی ہے اور ایک ایسے شخص کا ساتھ دے رہے ہیں جو قومی مجرم ہے ، صادق اور امین نہیں قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولنے والا اوربیماری کے ڈرامے میں قومی اداروں کے اعتماد کو دھوکہ دینے والا ہے جانے ہم پاکستانیوں کے شعور قوم اور قومیت کا جذبہ کب جاگے گا ہم کب تک سیاسی منافقوں کی محبت میں ان کے زندہ باد کے نعرے لگائیں جانے ہمارا قومی اور مذہبی ضمیر کب جاگے گا نواز شریف قومی غدار نہیں لیکن قوم کا وفادار بھی نہیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹرز اور اداروں پر اعتماد کیوں نہیں کرتے پاکستان سے محبت کرنے والے جانتے ہیں کہ امریکہ نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا توکیوں کیا اس لئے کہ اس خطے میں پاکستان اور ایران اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں، بھارت خطے میں چین، ایران اور پاکستان کی دفاعی قوت سے خوفزدہ ہے ہر پاکستانی اس حقیقت سے باخبر ہے لیکن اس کے باوجود ذاتی مفادات میں اندھے اور تحفظات کے پرستار نام نہاد وطن دوستوں کے ساتھ سڑکوں پر ہاتھوں میں جوتے اٹھائے ان کی گاڑیوں کے ساتھ اپنے کل سے بے خبر دوڑ رہے ہیں!
خود پرست اپوزیشن بخوبی جانتی ہے کہ ان کی اپنی اپنی جماعت میں بھی جواراکینِ اسمبلی ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں وہ پاکستا ن اور افواجَ پاکستان کے وفادار ہیں اس لئے ان مردہ ضمیروں نے قومی اداروں کو نشانے پر رکھا ہے میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ پر حکومت اور افواجِ پاکستان کی خاموشی کو ان کی کمزوری سمجھ کر قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق نے قومی سلامتی اور افواجِ پاکستان کی توہین کے لئے تمام حدیں پار کر دیں اور اپنے بیان پر شرمندہ تک نہیں ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں جو کہامسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے کہا حکومت ،سپریم کورٹ اور افواجِ پاکستان جانتے ہیں کہ ایاز صادق کا بیان انتہائی حساس نوعیت کا ہے لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ جو لوگ دشمن ممالک کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے لئے اپنا ضمیر مارتے ہیں تو ان کے شانے پر رکھے ہاتھ مضبوط ہوتے ہیں بلوچستان کے جلسہ عام میں نورانی کے آزاد بلوچستان کے نعرے کے پیچھے کوئی تو ہے۔
(جاری ہے)
ایاز صادق کا جرم ناقابلَ معافی ہے دشمن ممالک کی آواز قومی اسمبلی کے فلور پر بلند کرنے والے خود بھی حیران ہیں کی جو ہم نہ کہہ سکے ایاز صادق نے کہہ دیا۔ایاز صادق نے افواجِ پاکستان کی بہادری کی تاریخ کو مسخ کیا اور مسلم لیگ ن کے درباری اس کے بیان کو تقویت دے رہے ہیں !
جانتے ہیں کے دشمن کی زبان کو لگام دینے کے لئے حکومت اور افواجِ پاکستان سوچ سمجھ کر قدم اٹھائے گی اس لئے کہ ایسے بیانات کو نظر انداز کرنا بھی تو وطن دوستی نہیں اگر آج بھی ایسی بے لگام زبانوں اور وطن دوستی کے نقاب میں وطن فروشوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو تاریخ ہم وطن دوست پاکستانیوں کو کھبی معاف نہیں کرے گی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر ملکی مفاد کے خلاف بیان غلطی نہیں ناقبلِ معافی جرم ہے اگر آج بھی ادارے اور حکومت خاموش ہے تویہ وطن عزیز سے دشمنی کے مترادف ہو گا!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.