
گریبان میں جھانک کر دیکھ لیں تو تار تار نظر آ ئیں گے
جمعرات 25 مارچ 2021

گل بخشالوی
مسلم لیگ ن کی مریم نواز کے پاس چونکہ کوئی جواب نہیں اس لئے اس نے پارٹی رہنماﺅں کی زبان کو تالا لگاتے ہوئے کہا کہ بلاول کے پریس کانفرنس میں کسی الزام و سوال کا کوئی جوان نہیں دے گا ۔
(جاری ہے)
مریم نواز نے واقعی سیاسی بصیرت کا مظاہر ہ کیا لیکن ان کر درباری کا بلاول بھٹو کے نام ٹویٹ، بلاول صاحب، نیو ٹرل کا مزہ آیا کی گونج آج بھی میڈیا میں گونج رہی ہے ، مریم اورنگ زیب تو خاموش ہو جائیں گی لیکن ان کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال آج بھی پیپلز پارٹی کو آدھا تیتر،آدھا بٹیر ہونے کی بات کر رہے ہیں کہتے ہیں کہ ،ہم نے پیپلزپارٹی سے کہا اگرسندھ کی حکومت نہیں چھوڑنی توپہلے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیں لیکن یاد رکھیںجس نے پی ڈی ایم کونقصان پہنچایا قوم اسے معاف نہیں کرے گی ،اگر اپوزیشن کی ساری جماعتیں استعفیٰ دیں توچوبیس گھنٹے میں حکومت گرجائے گی ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پی ڈی ایم کا فیصلہ ہوا تھا کہ یہ عہدہ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا !!
پارلیمنٹ دشمن مومنٹ (پی،ڈی،ایم) میں جو ہوا یا ہونے جارہاہے وہ تو قوم دیکھے گی لیکن کیا ہی بہتر ہو گا کہ عمران خان بھی فواد چوہدری اور اپنے دوسرے بے لگام پیادوں کی زبانوں کو تالا لگا دیں اور اگر ایسا کیا گیا تو وطن عزیز میں سیاسی آتش فشاں سے قابل ِ نفرت لفاظی کا ابلتا ہوا لاوا بند ہو سکتا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری ، محمد نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قومی عدالتوں میں مقدمات زیر ِ سماعت ہیں ان کے اعمال و کردار کا فیصلہ عدالتوں پر چھوڑ دیں ۔ اگر قوم نے عمران خان کو تبدیلی کے لئے اعتماد کا ووٹ دیا ہے تو اس کا ساتھ دیں آئے روز کے فضول بیانات سے میڈیا میں خود نمائی چھوڑ دیں خود بھی کام کریں اور حکمران کو بھی کام کر نے دیں سیاسی بے پرکیوں سے عوام مہنگائی کے عذاب سے نجات حاصل نہیں کر سکیں گے ،سیاسی راہنما عوام میں اپنا اعتماد بحال کریں لفاظی کی جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے،۔ حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھ لیں تو تار تار نظر آ ئیں گے اس لے کہ گذشتہ تین سال میں حکومت نے اپنی حکمرانی کی دیوار بچانے اور اپوزیشن نے یہ دیوا گرانے کے سوا عوام اور قومی استحکام کے لئے کچھ نہیں کیا!!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.