
شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق
پیر 10 مئی 2021

گل بخشالوی
میرے دیس کا نظامِِ عدل بھی نرالہ ہے ایک روٹی چور کو اپنی ضما نت پر رہائی کے لئے سال لگ جاتے ہیں لیکن انسانیت کے قاتلوں قومی معاشرتی اور عدالتی مجرموں کو ملک سے بھاگنے کے لئے ان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلے سے قبل ہی جہاز کا ٹکٹ خریدنے کی نوید سنادی جاتی ہے جو قا نون اور ریاست کے ساتھ گھناونا مذاق نہیں تو کیا ہے کر سی ءعدالت پر جلوہ افروز انصاف کے علم بردار لگتا ہے ریاست کے نہیں قومی شاہی مجرموں کے غلام ہیں اپنے دیس میں ہر قوم پرست حیران اور پریشان ہے ۔
(جاری ہے)
یثرب کے منکرینِ خدا نے یثرب کو اپنی خواہشات کو مرکز بنا رکھا تھا، یثرب سے ریاست ِ مدینہ تک کے سفر میں حسنِ انسانیت سرور ِ کائنات کو چالیس سال لگے تھے میرے دیس مدینہ ثانی میں پینتالیس سال کی شعوری غلاظت کو تین سال میں کیسے صاف کیا جا سکتا ہے سابق دور کے حکمرانوں کے ذہنی غلام وزیرِ اعظم پاکستان سے سوال کرتے ہیں کہاں ہے ریاستِ مدینہ ایسی سوچ رکھنے والی قوم پر دینا بھر کی لعنت نہیں تو کیا آسمان سے رحم وکرم کے بادل برسیں گے؟
وزیرِ اعظم پاکستان نے سعودی عرب جانے سے پہلے تحریک ِ انصاف کے علم برداروں کو کہا تھا کہ شہباز شریف کو ملک سے بھاگنے نہیں دینا اس لئے کہ اس نے قوم کو حساب دینا ہے ۔وزیراعظم عمران خان برملا کہہ رہے ہیں کہ ہمارا نظامِ عدل کمزور ہے طاقتور کو نہیں پکڑ سکتا‘جیلوں میں صرف غریب لوگ قید ہیں‘ اشرافیہ نے پورے سسٹم کو گھیر رکھا ہے تیس تیس سال سے حکومتیں کرنے والے سب اکٹھے ہوگئے ہیں ‘ یہ طبقہ حساب دینے کو تیار نہیں پاکستان میں طاقتور کے لئے قانون نہیں جج،پولیس اور قبضہ گروپ ایک ٹرائیکا بن چکا ہے پی ڈی ایم کے نام پر یونین بنی ہوئی ہے ،ہماری جنگ طاقتور کو قانون کے نیچے اور کمزور کو اوپر اٹھانے کے لئے ریاست مدینہ کی طرز پر ذمہ داری لینے کے لئے ہے۔دنیا میں وہ معاشرہ کبھی اوپر نہیں گیا جہاں امیروں کا چھوٹا سا جزیرہ اور نیچے غریبوں کا سمندر ہو ‘
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت کے عدالتی فیصلے پر حکومتی موقف دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے، اتنا جلد فیصلہ تو پنچائت میں بھی نہیں ہوتا۔ ا ±ن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اس سے پہلے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں، سوال یہ ہے کہ شہباز شریف کی گارنٹی کا کیا بنا؟ وزیراعظم نظام عدل کی کمزوریوں کی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.